بیرسٹر عقیل ملک نے تحریک انصاف کے صوابی میں جلسے کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزارت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہےکہ مجھے تحریک انصاف کی سمجھ نہیں آرہی ، پارٹی کا ایک ممبر ایک بیان دیتا ہے اور دوسرا اس کی نفی میں کوئی اور بیا ن دے دیتا ہے۔ہر سیاسی جماعت کا احتجاج کا حق ہے لیکن اس کے ساتھ وہ ضابطے کے مطابق ہونا چاہیے۔22 اگست کی ان کی تاریخ ہے یہ جلسہ کرنا چاہتے ہیں تو بے شک کریں۔صوابی میں انہوں نے ناکام پاور شو کیا ہے خالی نشستوں سے خطاب کیا ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام کیپٹل ٹاک کے میزبان حامد میر سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔پروگرام میں تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شہریار آفریدی نے بھی شرکت کی ۔

مشیر وزارت قانون بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ اسد قیصر نے رات بیان دیا کہ اسلام آباد جانے کی ہماری کوئی بات نہیں ہوئی اور نہ زیر بحث ہے۔اگر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ایک بیان دے رہے ہیں کہ اسلام آباد میرا بھی دارالخلافہ ہے میں وہاں جاکر دھاوا بول دوں گا۔ جدھر چاہے میں جلسہ کروں ، جدھر چاہے احتجاج کروں ۔ حماد اظہر کہتے ہیں ہم اڈیالہ جیل جائیں گے وہاں پر مارچ کریں گے۔ان کی سمجھ نہیں آرہی کہ یہ کس طرف جارہے ہیں۔ہماری حتی الامکان کوشش ہے کہ ملک کو انتشار سے نکالاجائے ۔ لیکن یہ دوبارہ ملک کو انتشار کی طر ف دھکیل دیتے ہیں۔الیکشن ایکٹ کی 3 شقوں میں جو ترمیم آئی ہے جو آئین پاکستان کی شق کے ساتھ متصادم ہے۔اس میں وضاحت کی ضرورت تھی اور ہم وضاحت لے کر آئے ہیں۔ایک دفعہ جب آپ کاغذات نامزدگی جمع کرائیں اور اپنی پارٹی کا ٹکٹ نہ دیں تو آپ کو آزاد تصور کیا جائے گا۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

5 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

5 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

5 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

5 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

6 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

6 hours ago