پاکستان میں عالمی معیارکا چڑیا گھر اورسفاری پارک بنانے کی منظوری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) اسلام آباد کے شہریوں کو عالمی معیار کی تفریحی سہولتوں کی فراہمی کا شاندار پلان تیار ، پاکستان میں عالمی معیار کا پہلا چڑیا گھر اور سفاری پارک بنانے کی منظوری دے دی گئی۔
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹر میں اجلاس ہوا جس میں اسلام آباد کے شہریوں کو عالمی معیار کی تفریحی سہولتوں کی فراہمی کے پلان پر گفتگو ہوئی۔اعلامیے کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے نے چڑیا گھر اور سفاری پارک کے قیام کے پراجیکٹ پر بریفنگ دی، وزیر داخلہ نے چڑیا گھر اور سفاری پارک پراجیکٹ کی اصولی منظوری دے دی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 200 ایکڑ پر چڑیا گھر اور سفاری پارک میں 5 ہزار جانور اور پرندے رکھے جائیں گے۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ سفاری پارک کی ورلڈ ایسوسی ایشن آف زو اینڈ ایکوریم سے رجسٹریشن کرائیں، اکتوبر میں چڑیا گھر اور سفاری پارک کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ چڑیا گھر اور سفاری پارک سے اسلام آباد کی سیاحت میں اضافہ ہو گا۔

Recent Posts

تحریک انصاف کے 4 بڑے مطالبات کیا ہیں ۔۔۔؟ اسد قیصر نے تفصیلات بتا دیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق…

20 mins ago

میں پارٹی کے عہدے سے مستعفی ہوا ہوں، زین قریشی کا بیان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…

55 mins ago

لاہور ایئر پورٹ سے دبئی جانے والے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام آئس ہیروئن برآمد

لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…

2 hours ago

بیوی کو بوسہ دینے کی ویڈیو پر فیصل قریشی کو سوشل میڈ یا صارفین کی تنقید کا سامنا

کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…

2 hours ago

محمد رضوان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…

2 hours ago

وزیر اعلیٰ کا مظفر آباد میں مسافر وین حادثے پر اظہار افسوس

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…

3 hours ago