سندھ؛ ورلڈ بینک نے سولر سسٹم کے یونٹس تقسیم کرنے کے منصوبے کی توثیق کردی


کراچی(قدرت روزنامہ)عالمی بینک نے سندھ سولر سسٹم کے دو لاکھ یونٹس تقسیم کرنے کے منصوبے کی توثیق کر دی۔وزیر توانائی ناصر شاہ نے ورلڈ بینک ٹیم کو دو لاکھ سولر یونٹس کی تقسیم سے متعلق بریف کیا۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق ورلڈ بینک نے سولر یونٹس کی تقسیم کے منصوبے کی تعریف کی۔
کراچی واٹر اینڈ سیوریج سروس امپرومینٹ پروجیکٹ (کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی) پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی منصوبے کا مقصد شہر میں پانی کی فراہمی اور واٹر بورڈ کی مالی صورتحال کو بہتر کرنا ہے۔
اجلاس میں آگاہ کیا گیا کہ واٹر بورڈ کا چیف فنانشل آفیسر (سی ایف او) تعینات کیا گیا ہے، واٹر بورڈ کا 2018-19 اور 2019-20 کا آڈٹ ہو چکا ہے جبکہ واٹر بورڈ کا 2021 تا 2024 تک کا آڈٹ ستمبر کی آخر تک ہو جائے گا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ کے فور میں توسیعی کاموں کی ڈاکیومینٹس ورلڈ بینک کے ساتھ شیئر کیے ہیں۔

Recent Posts

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

7 mins ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

33 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

6 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

6 hours ago

بالی ووڈ کے بااثر افرادنے کیریئر تباہ کرنے کی کوشش کی، ویویک اوبرائے

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے نے انکشاف کیا کہ انہیں انڈرورلڈ سے سنگین دھمکیاں…

7 hours ago