مون سون شجرکاری مہم شروع،10کروڑ سے زائد درخت لگائے جائیں گے:شہبازشریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) وزیراعظم شہبازشریف نے مون سون شجرکاری مہم 2024 کا باقاعدہ آغاز کردیا۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ آج ہم مون سون کی شجر کاری کا آغاز کرنے جارہے ہیں، جس میں 10کروڑ سے زائد درخت لگائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مون سون کا موسم ہر لحاظ سے دلوں کو خوش کرنے والا موسم ہے، مون سون میں بادل آنے سے چہرے پر خوشی کی لہر آتی ہے، شجرکاری مہم سے ملک خوبصورت ہوگا۔وزیراعظم کہا کہ ہمارے ملک کو 2022 میں موسمیاتی تبدیلی نے بری طرح متاثر کیا تھا، درختوں سے آب وہوا صاف اور قدرتی حسن میں اضافہ ہوگا،پودے لگانے سے فضائی آلودگی میں کمی آئے گی، مون سون کے موسم میں پودوں کی بہتر نشوونما ہوتی ہے، ہمیں دن رات محنت سے قدرت کی عطا کردہ نعمتوں سے استفادہ کرنا ہے۔وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ قدرت نے پاکستان کو بے پناہ نعمتوں سے نوازا ہے، ہمیں دن رات محنت سے قدرت کی عطا کردہ نعمتوں سے استفادہ کرنا ہے،آج یہاں بچے بھی موجود ہیں ، بچے ملک کے تابناک مستبل کی نوید ہیں۔

Recent Posts

آئی ایم ایف کا قرض پروگرام پر مکمل عملدرآمد اور ٹیکس نیٹ وسیع کرنے پر زور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان…

4 mins ago

پنجگور واقعے کی مذمت، چن چن کر بے گناہ پاکستانیوں کے قتل کا حساب لیں گے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پنجگور واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے…

33 mins ago

پنجگور ،گھر میں گھس کر فائرنگ سے 7 مزدور قتل

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے خداںبادان میں نامعلوم افراد نےرہائش کوارٹر میں رہائش پذیر پنجاب سے…

44 mins ago

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

6 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

7 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

7 hours ago