میں نے اپنا گھر چھوڑ دیا تھا کیونکہ۔۔۔ جانیں کم عمری میں اپنا گھر چھوڑنے والے یہ 5 مشہور اداکار کون ہیں

(قدرت روزنامہ)ویسے تو کئی ایسے مشہورر سیلیبریٹیز ہیں جو کہ زندگی کے بے شمار اتار چڑھاؤ دیکھ کر آج ایک کامیاب مقام پر ہیں . ایسے ہی چند مشہور سیلیبریٹیز کے بارے میں آپ کو بتائیں گے جو ناکامیوں اور مشکلات کے بعد ایک کامیاب مقام پر ہیں .

سونو سود: بھارتی اداکار سونو سود ان چند مشہور اداکاروں میں شامل ہیں جو کہ زندگی کے اتار چڑھاؤ کو قریب سے دیکھ کر آئے ہیں . سونو سود 20 سال کی عمر میں ہی گھر چھوڑ کر آبائی شہر لدھیانہ سے ممبئی آگئے تھے . سونو نے اپنا خواب پورا کرنے کے لیے بے حد محنت کی ہے . مزدوری سے لے کر برتن خود دھونے تک ہر کام کیا ہے . سونو سود کہتے ہیں کہ خوابوں کو پورا ہونے میں دیر نہیں لگتی بس لگن اور ہمت برقرار رکھنی چاہیئے . کنگنا رناوت: کنگنا رناوت ان چند اداکاراؤں میں سے ہیں جنہوں نے فلموں میں کام کرنے کے لیے گھر چھوڑ دیا تھا . 15 سال کی عمر میں ہی کنگنا فلموں میں کام کرنے کی امید لیے گھر بار چھوڑ کر فلمی دنیا کے لیے نکل پڑی تھیں . جبکہ کنگنا پر ایک ایسا وقت بھی آیا تھا جب وہ 16 سال کی تھیں اور انہیں ایک گینگ نے اغواء کر لیا تھا . آج کنگنا کا شمار بھارت کی مہنگی اداکاراؤں میں ہوتا ہے . نصیرالدین شاہ: بھارتی اداکار نصیر الدین شاہ بھی انہی سیلیبریٹیز کی فہرست میں شامل ہیں جنہوں نے بہت کم عمری میں گھر چھوڑ کر کام کرنا شروع کر دیا تھا . 16 سال کی عمر میں ہی نصیرالدین شاہ نے گھر والوں کو چھوڑ کر فلمی دنیا میں داخل ہونے کا فیصلہ کیا تھا . نصیر الدین شاہ نے گھر والوں کی بے رخی، ناراضگی بھی جھیلی اور معاشی تنگیوں کو بھی برداشت کیا تھا . صبا قمر: صبا قمر پاکستان کی مشہور اداکارہ ہیں . صبا ویسے تو خوش مزاج ہیں مگر ایک ایسا وقت بھی تھا جب انہیں شدید مشکلات پیش آئی تھیں . خاندان کے بزرگ صبا کے شوبز میں کام کرنے کے سخت خلاف تھے . حاجرہ یامین: حاجرہ یامین بھی انہی اداکاراؤں میں سے ہیں جنہوں نے اپنا گھر چھوڑ دیا تھا، حاجرہ بتاتی ہیں کہ: '' میں نے اپنا گھر چھوڑ دیا تھا صرف اپنے شوق کی خاطر ، میں اپنے گھر والوں کے ساتھ رابطے میں ہوں، والدین اپنے حساب سے سوچتے ہیں اور بچے اپنے حساب سے، مگر دونوں کے درمیان کا راستہ ڈھونڈھنا مشکل ہوتا ہے جو آپس میں ایک دوسرے کو سمجھنے کا ذریعہ ہوتا ہے . . .

متعلقہ خبریں