رحمان ڈکیت پولیس مقابلہ کیس میں عزیر بلوچ عدم شواہد کی بنا پر بری


عدالت نے پولیس مقابلے کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے عدم شواہد کی بنا پر عزیر بلوچ اور غفار عرف ماما کو بری کردیا
کراچی(قدرت روزنامہ)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی کی عدالت نے رحمان ڈکیت پولیس مقابلہ کیس میں عدم شواہد کی بنا پر لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ اور غفار عرف ماما کو بری کردیا۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں رحمان ڈکیت پولیس مقابلہ کیس میں عزیر بلوچ اور دیگر کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے پولیس مقابلے کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے عدم شواہد کی بنا پر عزیر بلوچ اور غفار عرف ماما کو بری کردیا۔عزیر بلوچ کے وکیل نے کہا کہ عزیر بلوچ کے خلاف پولیس کے پاس کوئی شواہد نہیں، پراسیکیوشن کے گواہان کے بیان میں تضاد ہے۔
پراسکیویشن نے کہا کہ ملزمان کے خلاف 2009 میں اسٹیل ٹاؤن تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، عزیر بلوچ کے خلاف 50 سے زائد مقدمات مختلف تھانوں میں درج ہیں، عزیر بلوچ اب تک 39 مقدمات میں بری ہو چکے ہیں۔پراسکیویشن نے مزید کہا کہ پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا۔
پولیس مقابلے میں رحمان ڈکیت سمیت دیگر ملزمان ہلاک ہوگیے تھے، عزیر بلوچ و دیگر ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگیے تھے، کیس میں عزیر بلوچ نور محمد عرف بابا لاڈلہ مفرور ہے جس کے خلاف 11 کیسز ہیں، ملزم عذیر بلوچ کی اس کیس میں جنوری 2021 میں گرفتاری ڈالی گئی تھی، پولیس مقابلے میں عبدالرحمان عرف رحمان ڈکیت ،نذیر احمد،اورنگزیب اور عقیل ہلاک ہوگئے تھے۔

Recent Posts

آئی ایم ایف کا قرض پروگرام پر مکمل عملدرآمد اور ٹیکس نیٹ وسیع کرنے پر زور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان…

10 mins ago

پنجگور واقعے کی مذمت، چن چن کر بے گناہ پاکستانیوں کے قتل کا حساب لیں گے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پنجگور واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے…

39 mins ago

پنجگور ،گھر میں گھس کر فائرنگ سے 7 مزدور قتل

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے خداںبادان میں نامعلوم افراد نےرہائش کوارٹر میں رہائش پذیر پنجاب سے…

50 mins ago

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

7 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

7 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

7 hours ago