وزارت دفاع کی جیل میں عمران خان سے ملاقاتوں میں فوجی مداخلت کی سختی سے تردید


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاق نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو آگاہ کیا ہے کہ وزارت دفاع نے اس الزام کی سختی سے تردید کی ہے کہ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والوں کو ملنے کی اجازت دینے کے عمل میں فوجی افسران مداخلت کرتے ہیں۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے وزارت دفاع کا خط عدالتی ریکارڈ پر لانے کی ہدایت کر دی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے بانی پی ٹی آئی کی بغیر مداخلت وکلاء سے ملاقات کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے کی اجازت ملنے کے عمل میں میجر اور کرنل کی مبینہ مداخلت روکی جائے۔
شعیب شاہین ایڈووکیٹ نے کہا یہ اڈیالہ جیل میں فوجی مداخلت کے خلاف کیس ہے۔چیف جسٹس عامر فاروق نے پوچھا کیا وزارتِ دفاع کی رپورٹ آگئی ہے؟ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ وزارتِ دفاع نے بانی پی ٹی آئی کے الزام کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔
شعیب شاہین ایڈووکیٹ نے کہا وزارتِ دفاع کے خط کی کاپی ریکارڈ کا حصہ ہی نہیں بنائی گئی۔
عدالت نے کہا اگر کوئی ایسی چیز نہیں ہے تو وزارتِ دفاع کا جواب عدالت کو دکھا دیں، آپ کے خط کے جواب میں اُنہوں نے خط لکھ کر ہی بتایا ہوگا نا؟ اگر کوئی حساس چیز نہیں ہے تو اس خط کو ریکارڈ کا حصہ بنا دیں۔ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

Recent Posts

آئی ایم ایف کا قرض پروگرام پر مکمل عملدرآمد اور ٹیکس نیٹ وسیع کرنے پر زور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان…

6 mins ago

پنجگور واقعے کی مذمت، چن چن کر بے گناہ پاکستانیوں کے قتل کا حساب لیں گے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پنجگور واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے…

36 mins ago

پنجگور ،گھر میں گھس کر فائرنگ سے 7 مزدور قتل

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے خداںبادان میں نامعلوم افراد نےرہائش کوارٹر میں رہائش پذیر پنجاب سے…

47 mins ago

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

7 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

7 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

7 hours ago