بنگلادیش کے عوام نے عزم و حوصلہ دکھایا اور باہر نکلے، وفاقی وزیر اطلاعات


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے بنگلادیش کی صورت حال پر کہا ہے کہ وہاں کے لوگوں نے عزم و حوصلہ دکھایا ہے اور وہ باہر نکلے ہیں۔وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ملکی اور بین الاقوامی صورتحال پر چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں۔ 1971ء کے حوالے سے سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بنگلا دیش اور الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024ء پر بات ہونی چاہیے۔ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024ء پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے منظور ہوا ہے۔ آئین کے مطابق آزاد امیدوار 3 دونوں میں کسی سیاسی جماعت کا حصہ بنتا ہے۔ کیا آزاد رکن کے حلف نامے کو منسوخ کیا جا سکتا ہے؟۔
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ ممبر بل کے ذریعے رول کو قانون میں تبدیل کیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کے 2 معزز ججز نے اہم سوالات اٹھائے ہیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان اور عوام بنگلا دیش کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ بنگلا دیش کے لوگوں نے عزم اور حوصلہ دکھایا ہے۔ بنگلہ دیش کے لوگ باہر نکلے۔ بنگلادیش کے لوگوں کے عزم کو سراہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے شیخ مجیب کو ہیرو بنایا، اپنا موازنہ شیخ مجیب سے کیا۔ یو ٹرن لینا بانی پی ٹی آئی کا وتیرہ ہے۔ یو ٹرن نہ لے تو وہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کہلا ہی نہیں سکتا۔ آپ کا کوئی دین ایمان ہے؟ بیرسٹر گوہر نے شہباز شریف کو حسینہ واجد سے سیکھنے کا مشورہ دیا۔ تحریک انصاف نے شیخ مجیب کو ہیرو بنا کر پیش کیا۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نے ٹیلی وژن پر آ کر کہا کہ ہمارا لیڈر شیخ مجیب کی طرح ہے۔
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ بنگلا دیش میں جب شیخ مجیب کے مجسمے گرائے گئے تو کہتے ہیں کہ دیکھیں عوام نے کیا کیا۔ ان کی جماعت نے یہاں شیخ مجیب کا بیانیہ بنایا اور ہیرو ڈیکلیئر کیا۔ تحریک انصاف کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے شیخ مجیب کو ہیرو ڈیکلیئر کرنے کی پوسٹیں لگائی گئیں۔ ایک مجسمہ گرنے سے بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنا بیان بدل لیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ وہ رجیم تھا جس نے بنگلا دیش میں تقسیم پیدا کی تھی، بانی چیئرمین پی ٹی آئی بھی تقسیم پیدا کرنے کے قائل ہیں۔ قول و فعل میں تضاد کی ڈگری یو ٹرن کے بادشاہ کو دینی چاہیے۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنی سیاست کے لیے اسلام تک کو استعمال کیا۔

Recent Posts

سانحہ 9 مئی ناقابل معافی جرم ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے سانحہ 9 مئی کو ناقابل معافی جرم قرار…

4 mins ago

علی امین گنڈاپور پر کارکنان کا دباؤ تھا کہ راولپنڈی جائیں، بیرسٹر سیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین اور کارکنان کی جانب سے راولپنڈی احتجاج میں…

16 mins ago

امریکی صدر کے ساتھ ملاقات انتہائی خوشگوار رہی، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب…

35 mins ago

چین کے انوکھے کھلونوں میں خاص کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چین میں گزشتہ کچھ عرصے سے ہر شاپنگ مال پر ایک خاص…

46 mins ago

علی امین گنڈاپور نے 5 گھنٹے پنجاب اور وفاقی انتظامیہ کا ڈٹ کا مقابلہ کیا، بیرسٹر محمد سیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ادھرمشیراطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد سیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے…

52 mins ago

معاہدے پر عدم عملدرآمد: جماعت اسلامی نے ملک گیر دھرنوں کی کال دیدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت کی جانب سے راولپنڈی معاہدہ پر عمل درآمد نہ کرنے کیخلاف…

1 hour ago