آئی پی پیز کے مالک حکمرانوں کے رشتہ دار ہیں، علی محمد خان

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے کہ آئی پی پیز کے ذریعے ملک تباہ کردیاگیا، آپ کی اپنی حکومت میں آپ کے رشتہ دار ان کے مالک ہیں ۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان کا کہنا تھا کہ جس کی تنخواہ 40 ہزار ہے اگر اس کا بل 40 ہزار آ جائے تو وہ کیا کرے گا ؟ملک کو اس حال تک پہنچا دیا گیا کہ لوگ بچوں کے سکول کی فیسیں تک ادا نہیں کر پا رہے ،قوم کے خون سے یہ پیسہ نچوڑا جا رہا ہے ،8فروری کو قوم نے پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ سنایا آپ کیا کر رہے ہیں ؟۔علی محمد خان کا مزید کہنا تھا کہ یہ خاندان 40 سال سے حکومت میں ہے ،پیپلز پارٹی کی خاتون وزیر بتائیں گی کہ کیا سندھ میں مہنگائی بے روزگاری ختم ہوگئی،ہسپتال آئیڈیل ہو گئے،کیا سندھ کا ہر بچہ اسی طرح محفوظ ہے جس طرح بلاول محفوظ ہے ،اگر اپ کو 8فروری کو بیلٹ پیپر پر یقین نہیں ہے تو 5فروری کو صوابی میں آپ نے دیکھ لیا کہ پی ٹی آئی عوام کے اندر کھڑی ہے،اب اگست میں اسلام آباد میں جلسہ کریں گے جس کے بعد لاہور میں بھی جلسہ کریں گے ،مسائل کے حل کیلئے ہمیں بیٹھنا پڑے گا اور ایک دوسرے کو پاکستانی ماننا پڑے گا۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کس مشکل میں پھنس گئے اور کارکنوں کو کیا پیغام دیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے راولپنڈی احتجاج میں بروقت نہ…

2 mins ago

سانحہ 9 مئی ناقابل معافی جرم ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے سانحہ 9 مئی کو ناقابل معافی جرم قرار…

12 mins ago

علی امین گنڈاپور پر کارکنان کا دباؤ تھا کہ راولپنڈی جائیں، بیرسٹر سیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین اور کارکنان کی جانب سے راولپنڈی احتجاج میں…

23 mins ago

امریکی صدر کے ساتھ ملاقات انتہائی خوشگوار رہی، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب…

43 mins ago

چین کے انوکھے کھلونوں میں خاص کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چین میں گزشتہ کچھ عرصے سے ہر شاپنگ مال پر ایک خاص…

54 mins ago

علی امین گنڈاپور نے 5 گھنٹے پنجاب اور وفاقی انتظامیہ کا ڈٹ کا مقابلہ کیا، بیرسٹر محمد سیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ادھرمشیراطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد سیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے…

1 hour ago