امیرمقام نے بانی پی ٹی آئی کے ’’مشروط معافی‘‘ کے بیان کو ”مکاری“ قرار دے دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر امور کشمیر سیفران انجینئرامیرمقام نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ’مشروط معافی ‘ کے بیان کو ”مکاری“ قرار دے دیا .

ان کا کہنا ہے کہ جی ایچ کیو سمیت 200 سے زائد فوجی تنصیبات پر حملوں کاماسٹر مائنڈ آج ثبوت مانگ رہا ہے،عمران خان 9 مئی کے اقبال جرم کے بعد ثبوت مانگ رہے ہیں،ثبوت تھے تو فوج نے اپنے اندر احتساب کیا، آپ کو کس بات پر معافی دی جائے ؟”معافی“کا بیان ”گُڈ ٹو سی یو“ کی امید پر دیاگیا ہے .

امیرمقام نے کہا کہ 9 مئی کے منصوبہ ساز کا ”ثبوت مانگنا “چوری پر سینہ زوری ہے،عبرتناک انجام دیکھ کر بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پاکستان کا ”شیخ مجیب “ ہونے کے موقف پر یوٹرن لے لیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں