وقت کی بھر پور بچت: موٹر ویز پر جدید طریقے سے ٹول ٹیکس کی وصولی شروع کر دی گئی

کراچی (قدرت روزنامہ) کراچی سے حیدرآباد موٹر وے ایم نائن پر گاڑیوں کے ڈرائیورز سے ٹول ٹیکس کی وصولی آرٹیفیشل انٹیلیجنس سسٹم کے تحت وصول کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔آرٹیفیشل انٹیلیجنس سسٹم سے ناصرف وقت کی بچت ہو رہی ہے بلکہ شہریوں کو گاڑیوں کی طویل قطاروں میں انتظار بھی نہیں کرنا پڑ رہا۔

موٹر وے ایم نائن انتظامی حکام کے مطابق حیدرآباد، کراچی اور دیگر انٹرچینجز کے ٹول پلازہ پر جدید نظام نصب کردیا گیا ہے جس نے آزمائشی بنیادوں پر کام شروع کردیا ہے۔اس سسٹم کے تحت کوئی بھی گاڑی جب ٹول پلازہ کے گیٹ میں داخل ہوتی ہے تو اسے روکا نہیں جاتا بلکہ جدید ترین آرٹیفیشل انٹیلیجنس کیمروں سے گاڑی، نمبر پلیٹ اور سوار افراد کی تصویر بن جاتی ہے۔

گاڑی موٹر وے ایم نائن سے باہر نکلنے کیلئے جونہی کسی بھی ٹول ٹیکس گیٹ پر پہنچتی ہے تو خودکار کیمرہ اس کی داخلی گیٹ سے لی گئی تصویر سے موازنہ کرتا ہے اور گاڑی کے طے کیے گئے فاصلے کا تعین کرکے کاؤنٹر کلرک کو ٹول ٹیکس کی رقم سے آگاہ کرتا ہے، رقم کی ادائیگی ہوتے ہی ٹول پلازہ کا ایگزٹ گیٹ کھل جاتا ہے۔واضح رہے کہ ملک بھر کے دیگر موٹرویز پر یہی کام افرادی قوت سے کمپیوٹرائزڈ پرچیوں کی مدد سے لیا جاتا ہے۔

Recent Posts

ایف بی آر کا انفورسمنٹ سسٹم بہتر بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے: وزیراعظم

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فیڈرل بورڈ…

22 mins ago

پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ نجی…

24 mins ago

فیس بک ، واٹس ایپ اور یوٹیوب صارفین کی ذاتی معلومات کا کیا کرتے ہیں؟حیران کن انکشاف

نیویارک (قدرت روزنامہ )امریکہ کے فیڈرل ٹریڈ کمیشن نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیاہے کہ…

27 mins ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج 2024 میں دنیا کی بہترین مارکیٹ رہی ہے، بلوم برگ

کراچی (قدرت روزنامہ)امریکی معاشی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان…

42 mins ago

امیتابھ اور جیا کی شادی خفیہ کیوں رکھی گئی، پنڈت کیوں خلاف تھا؟

ممبئی (قدرت روزنامہ )بالی وڈ کی نامور جوڑی اداکار امیتابھ بچن اور جیا بچن کی…

56 mins ago

توشہ خانہ ٹو: خصوصی عدالت کا پیر کو عمران اور بشریٰ کے دلائل سننے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسپیشل جج سینٹرل نے توشہ خانہ ٹو کیس میں 23 ستمبر کو بانی…

1 hour ago