دھرنا دینے والی جماعت اشاروں پر چلتی ہے،خالد مقبول صدیقی

کراچی (قدرت روزنامہ) چیئرمین ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ دھرنا دینے والی جماعت اشاروں پر چلتی ہے۔

چیئرمین ایم کیوایم خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ دھرنا دینے والوں کو شاید پتہ لگ گیا کہ وزیراعظم آئی پی پیز پر تحقیقات کرانے کے موڈ میں ہیں، اس جماعت کو اشارہ کہیں سے مل گیا ہوگا اسی لیے دھرنے پر بیٹھ گئے۔وہ جماعت اشاروں پر دھرنے کرتی ہے، آخر میں سب دھرے کا دھرا رہ جاتاہے، اس جماعت کو عوام نے مسترد کردیا اسی لیے انکے پاس دھرنے کا ہی آپشن بچا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم آئی پی پیز کے مسئلے پر انکے پاس گئی جن کے اختیار میں فیصلے ہیں، پتہ لگنا چاہیے معاہدوں میں کہاں مجبوریاں اور کہاں بدنیتی تھی، زیادہ آئی پی پیز پاکستانیوں کی ہیں، نام اور جس بات پر دیے وہ بھی بتائیں، وزیراعظم کو کہا آئی پی پیز کا بوجھ عوام پر پڑرہا ہے فی الفور ختم کیا جائے۔

خالد مقبول کا کہنا تھا کہ کراچی اور حیدرآباد کا بلدیاتی نظام ناکام ہے، پیپلز پارٹی کا میئر یہ گلہ نہیں کرسکتا اسکے پاس اختیارات نہیں، وزیراعلیٰ سندھ کے پاس وزیراعظم سے زیادہ اختیارات ہیں۔

چیئرمین ایم کیوایم خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی سندھ کے بجٹ کا 97 فیصد دیتاہے، میئر شہر کیلئے 5 فیصد بھی نہیں لے پارہا، پیپلزپارٹی کراچی کے ساتھ جو کررہی ہے وہ نالائقی نہیں سوچی سمجھی سازش ہے۔

Recent Posts

اوتھل ،ڈمپر اورکار میں تصادم، ایک شخص جاں بحق،متعدد زخمی

حب(قدرت روزنامہ)اوتھل کے قریب کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پردبئ مسجد کے قریب فیلڈر کار اور…

20 mins ago

مچھ،کول مائنز ایریا میں مٹی کا تودہ گرنے سے کان کن جاں بحق

مچھ(قدرت روزنامہ)مچھ بی ایم سی کول مائنز ایریا مچھ میں مٹی کا تودہ گرنے سے…

25 mins ago

سرکاری اسپتالوں کو مالی و انتظامی خود مختاری دیکر مثالی ادارے بنا رہے ہیں ، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ وسیع رقبے پر پھیلی…

33 mins ago

بلاول نے بلوچستان پیپلزپارٹی کی صوبائی تنظیم تحلیل کر دی

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین کی منظوری سے پیپلز پارٹی بلوچستان کی صوبائی تنظیم…

39 mins ago

وزیراعلیٰ نے بجٹ میں میرے حلقے کو مکمل نظرانداز کردیا، عدالت سے رجوع کیا ہے، اسد اللہ بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بی این پی(عوامی)کے سربراہ و رکن بلوچستان اسمبلی میراسد اللہ بلوچ نے کہا ہے…

46 mins ago

گوادر، نامعلوم افرادنے لیویز اہلکاروں سمیت 5 افراد کو اغواکرلیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے نامعلوم مسلح افراد نے دو لیویز اہلکاروں سمیت…

58 mins ago