لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پاکستان کے صف اول کے ایتھلیٹ جیولین تھرور ارشد ندیم سے امیدیں جوڑ لیں . انسٹاگرام پر کھلاڑی نے ارشد ندیم کے نام پیغام جاری کیا ہے .
انہوں نے پاکستانی ایتھلیٹ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور جیولن تھرو کے فائنل راؤنڈ میں پہنچنے پر کھلاڑی کو مبارک باد بھی پیش کی ہے . اس کے ساتھ ہی بابر اعظم نے ارشد ندیم سے امیدیں بھی وابستہ کرلی ہیں کہ وہ پاکستان کا سر فخر سے بلند کرکے تمغہ گھر لائیں گے . خیال رہے کہ کل (جمعرات) ارشد ندیم پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو کے فائنل راؤنڈ کھیلیں گے .
. .