یہ جو مرضی کر لیں پی ٹی آئی کا راستہ روکنے میں کامیاب نہیں ہوں گے، عمر ایوب

لاہور (قدرت روزنامہ)اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ یہ جومرضی کر لیں پی ٹی آئی کا راستہ روکنے میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو ایکٹ پاس کیا گیا ہے وہ مکمل غلط اور منفی ہے ، ایکٹ صرف پی ٹی آئی کا راستہ روکنے کی بھونڈی کوشش ہے، یہ قانون اورآئین کےمنافی ہے،ہر جگہ چیلنج کریں گے۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ کسی کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، ملک میں تازہ الیکشن ہمارا واحد مطالبہ ہے ، معاشی طالب علم ہوں بتاسکتا ہوں بجٹ عوام دشمن ہے۔

انھوں نے بتایا کہ ہمارے 39ممبرز پی ٹی آئی کے ڈکلیئرڈ ہیں، یہ جومرضی کر لیں پی ٹی آئی کاراستہ روکنےمیں کامیاب نہیں ہوں گے، ہماری سیٹیں آئیں گی ،یہ آئین کی خلاف ورزی کررہےہیں، ان شااللہ ہمیں سپریم کورٹ سے پھرریلیف ملے گا،ہم عدالتوں میں جائیں گے اسے ریورس کروائیں گے۔

رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ حکومت کوکورکرنےکی بھونڈی کوشش ہے،پی پی شریک ہے، آئی پی پیز کےمعاہدےمیں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ شامل ہے، کراچی، بلوچستان، پنجاب کےحالات دیکھیں ان کےہاتھ کچھ نہیں، کوئٹہ میں سینٹرل ایریاسیکیورٹی محصور ہو گئی ہے وہاں کوئی جا نہیں سکتا۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اقتصادی حالات سنگین ہیں بجٹ پیش کیاگیا آئی ایم ایف نے بنایا، یہ اقتصادی اکنامک پاکستان میں عوام کیخلاف دہشت گردی ہے.

ان کا کہنا تھا کہ بجلی ،گیس قیمتوں میں اضافہ زخم پر نمک چھڑکنےکے مترادف ہے، حکومت ہوش کے ناخن لے،اربوں روپے جیبوں میں بھررہے ہیں، جو محنت کش دیانتدار لوگ ہیں ان کےزخموں پر نمک نہ چھڑکیں۔

Recent Posts

اوتھل ،ڈمپر اورکار میں تصادم، ایک شخص جاں بحق،متعدد زخمی

حب(قدرت روزنامہ)اوتھل کے قریب کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پردبئ مسجد کے قریب فیلڈر کار اور…

9 mins ago

مچھ،کول مائنز ایریا میں مٹی کا تودہ گرنے سے کان کن جاں بحق

مچھ(قدرت روزنامہ)مچھ بی ایم سی کول مائنز ایریا مچھ میں مٹی کا تودہ گرنے سے…

14 mins ago

سرکاری اسپتالوں کو مالی و انتظامی خود مختاری دیکر مثالی ادارے بنا رہے ہیں ، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ وسیع رقبے پر پھیلی…

22 mins ago

بلاول نے بلوچستان پیپلزپارٹی کی صوبائی تنظیم تحلیل کر دی

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین کی منظوری سے پیپلز پارٹی بلوچستان کی صوبائی تنظیم…

28 mins ago

وزیراعلیٰ نے بجٹ میں میرے حلقے کو مکمل نظرانداز کردیا، عدالت سے رجوع کیا ہے، اسد اللہ بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بی این پی(عوامی)کے سربراہ و رکن بلوچستان اسمبلی میراسد اللہ بلوچ نے کہا ہے…

35 mins ago

گوادر، نامعلوم افرادنے لیویز اہلکاروں سمیت 5 افراد کو اغواکرلیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے نامعلوم مسلح افراد نے دو لیویز اہلکاروں سمیت…

47 mins ago