خواجہ آصف نے حالیہ تبدیلی کو بنگلادیش کا اندرونی معاملہ قرار دیدیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بنگلادیش میں حالیہ تبدیلی ایک پاپولر موومنٹ کے نتیجے میں آئی ہے۔ پاکستان اس کو بنگلادیش کا اندرونی معاملہ سمجھتا ہے۔

اپنے بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہم دعاگو ہیں بنگلادیشی عوام کا ترقی اور خوشحالی کا سفر جاری رہے۔ وہاں کی نوجوان نسل کا مستقبل محفوظ رہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا تاریخ کا ایک لازوال رشتہ ہے مسلم لیگ کا جنم بنگال میں ہوا۔ قرارداد پاکستان شیر بنگال نے 1940 میں لاہور میں پیش کی۔ بنگال نے مسلم لیگ کا جھنڈ ا بلند رکھا اور مسلم لیگ کی حکومت بنی۔ماسوائے چند کے مغربی پاکستان سے حکمران انگریزوں کے ٹاؤٹ بیوروکریٹ اور جاگیردار گدی نشین تھے۔ مغربی پاکستان کے سیاستدان آخری وقت تک انگریزوں سے وفاداری نبھاتے رہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ دعا ہے بنگلا دیش اور پاکستان دو آزاد ریاستیں آزادی کی قدر کریں اور معاشی خود مختاری حاصل کریں اور ایک آزاد اسلامی معاشرے کو فروغ دیں۔

Recent Posts

اوتھل ،ڈمپر اورکار میں تصادم، ایک شخص جاں بحق،متعدد زخمی

حب(قدرت روزنامہ)اوتھل کے قریب کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پردبئ مسجد کے قریب فیلڈر کار اور…

7 mins ago

مچھ،کول مائنز ایریا میں مٹی کا تودہ گرنے سے کان کن جاں بحق

مچھ(قدرت روزنامہ)مچھ بی ایم سی کول مائنز ایریا مچھ میں مٹی کا تودہ گرنے سے…

12 mins ago

سرکاری اسپتالوں کو مالی و انتظامی خود مختاری دیکر مثالی ادارے بنا رہے ہیں ، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ وسیع رقبے پر پھیلی…

20 mins ago

بلاول نے بلوچستان پیپلزپارٹی کی صوبائی تنظیم تحلیل کر دی

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین کی منظوری سے پیپلز پارٹی بلوچستان کی صوبائی تنظیم…

26 mins ago

وزیراعلیٰ نے بجٹ میں میرے حلقے کو مکمل نظرانداز کردیا، عدالت سے رجوع کیا ہے، اسد اللہ بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بی این پی(عوامی)کے سربراہ و رکن بلوچستان اسمبلی میراسد اللہ بلوچ نے کہا ہے…

33 mins ago

گوادر، نامعلوم افرادنے لیویز اہلکاروں سمیت 5 افراد کو اغواکرلیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے نامعلوم مسلح افراد نے دو لیویز اہلکاروں سمیت…

45 mins ago