سری لنکا نےبھارت کو ون ڈے سیریز میں تاریخی شکست دے دی

کولمبو(قدرت روزنامہ)سری لنکا نےبھارت کو27 سال بعد ون ڈے سیریز میں شکست دے دی . تیسرے ون ڈے میں سری لنکا نے بھارت کو 110 رنز سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز دو صفر سے جیت لی .

سری لنکا اور بھارت کے درمیان پہلا ون ڈے ٹائی ہو گیا تھا .

سری لنکا نے بھارت کو 27 سال بعد ون ڈے سیریز میں شکست دی ہے . آج کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹ پر 248 رنز بنائے . ْسری لنکا کی جانب سے اویشکا فرنینڈو نے 96 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 2 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے .

ان کے علاوہ کوشل مینڈس نے 59 اور پاتھم نسانکا نے 45 رنز بنائے . 249 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 27 ویں اوور میں 138 رنز پر آؤٹ ہوگئی . سری لنکا کی جانب سے دونیتھ ویلالگے نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا . مہیش تھیکشانا اور جیفری وینڈرسے نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں .

. .

متعلقہ خبریں