ن لیگ محفوظ راستے کی تلاش میں ہے، یہ چاہتے ہیں مارشل لا لگ جائے، اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن محفوظ راستے کی تلاش میں ہے اور چاہتی ہے کہ مارشل لا لگ جائے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت چاہتی ہے سیاسی شہید بننے کا کوئی راستہ مل جائے، محمود اچکزئی کبھی سٹیبلشمنٹ سے بات نہیں کریں گے کیونکہ ان کا اس پر واضح مؤقف ہے کہ ہر کسی کو آئینی حدود میں رہنا چاہیے۔

اسد قیصر نے کہاکہ پارلیمنٹ کی طاقت کا اندازہ اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ ہمارے ایک ممبر قومی اسمبلی لاپتہ ہیں اور اس پر وزیراعظم نے فلور پر کہاکہ حاجی امتیاز کا پتہ کرتا ہوں، جبکہ سپیکر بھی اس معاملے پر بے بس ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اس وقت حکومت پارلیمنٹ کے ذریعے سپریم کورٹ کا راستہ روکنے پر لگی ہوئی ہے، لیکن جو لوگ غیرمنتخب ہوں ان کے بنائے گئے قانون کی بھی کوئی حیثیت نہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہم 9 مئی کے واقعات پر شروع سے ہی جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کررہے ہیں، عمران خان نے کوئی نئی بات نہیں کی،ہم آج بھی اپنے موقف پر قائم ہیں کہ اگر ہم پر 9 مئی کے واقعات ثابت ہوجاتے ہیں ضرور معافی مانگیں گے، جوڈیشل کمیشن بنایا جائے تاکہ جس نے بھی قصور کیا ہے سزا سے بچ نہ سکے۔

سابق سپیکر نے کہاکہ ہم اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھیں گے، اور پارلیمنٹ میں اپنا کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ عدالتوں میں اپنی قانونی جنگ لڑیں گے۔

انہوں نے کہاکہ اس وقت ہمیں دیوار سے لگایا جارہا ہے، ہمارے ایم این اے حاجی امتیاز کو غائب کرکے آفر کی جارہی ہے کہ پی ٹی آئی چھوڑ دو اور وزیر بن جاؤ، ہمارے کارکنوں میں غصہ بہت ہے لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ پرتشدد تحریک خراب ہوجاتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کی حرکتوں سے لگ رہا ہے کہ ہمارے ملک میں سری لنکا اور بنگلا دیش سے خطرناک ماحول بن رہا ہے۔

Recent Posts

اوتھل ،ڈمپر اورکار میں تصادم، ایک شخص جاں بحق،متعدد زخمی

حب(قدرت روزنامہ)اوتھل کے قریب کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پردبئ مسجد کے قریب فیلڈر کار اور…

18 mins ago

مچھ،کول مائنز ایریا میں مٹی کا تودہ گرنے سے کان کن جاں بحق

مچھ(قدرت روزنامہ)مچھ بی ایم سی کول مائنز ایریا مچھ میں مٹی کا تودہ گرنے سے…

23 mins ago

سرکاری اسپتالوں کو مالی و انتظامی خود مختاری دیکر مثالی ادارے بنا رہے ہیں ، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ وسیع رقبے پر پھیلی…

31 mins ago

بلاول نے بلوچستان پیپلزپارٹی کی صوبائی تنظیم تحلیل کر دی

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین کی منظوری سے پیپلز پارٹی بلوچستان کی صوبائی تنظیم…

37 mins ago

وزیراعلیٰ نے بجٹ میں میرے حلقے کو مکمل نظرانداز کردیا، عدالت سے رجوع کیا ہے، اسد اللہ بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بی این پی(عوامی)کے سربراہ و رکن بلوچستان اسمبلی میراسد اللہ بلوچ نے کہا ہے…

44 mins ago

گوادر، نامعلوم افرادنے لیویز اہلکاروں سمیت 5 افراد کو اغواکرلیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے نامعلوم مسلح افراد نے دو لیویز اہلکاروں سمیت…

56 mins ago