حکومتی کمیٹی اور جماعت اسلامی کے درمیان بہت سے معاملات پر اتفاق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومتی کمیٹی اور جماعت اسلامی کی قیادت کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دور مکمل ہوگیا ہے، جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہاکہ کچھ معاملات تحریری طور پر طے ہوئے ہیں، وزیراعظم کا ایجنڈا ہے کہ ہم نے بجلی کی قیمتیں کم کرنی ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیاکہ آج جماعت اسلامی کے ساتھ مذاکرات میں کافی اچھی پیشرفت ہوئی ہے۔200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو 50 ارب روپے کی سبسڈی جون، جولائی اور اگست 3 ماہ کے لیے دی گئی۔آئی پی پیز کے معاملات کی جانچ پڑتال کے لیے ٹاسک فورس کا قیام عمل میں آچکا ہے، وزیراعظم شہباز شریف ان اقدامات پر عمل پیرا ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہاکہ جماعت اسلامی کا مطالبہ ہمارا ایجنڈا ہے، بہت سے معاملات پر اتفاق ہوگیا ہے، مزید معاملات پر اتفاق ہونا ہے، کل تک مذاکرات کا دور ملتوی کیا گیا ہے۔کل شام کو جماعت اسلامی کے ساتھ مزید ایک نشست ہوگی، مارچ کرنا جماعت اسلامی کا جمہوری حق ہے۔ سیالکوٹ میں ان کے گرفتار کارکنوں کو رہا کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کل شیڈول کے مطابق ہمارا مارچ ہوگا، حکومت کے ساتھ بات چیت میں کوئی پیشرفت ہوئی تو میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ آئی پی پیز ایک اندھا کنواں ہے، اور ان کے ساتھ کیے گئے معاہدے تباہی کا باعث بن رہے ہیں۔

لیاقت بلوچ نے کہاکہ تنخواہ دار طبقے پر بھی ٹیکس عائد کردیا گیا، دھرنے نے قوم کے اندر ایک نئی لہر پیدا کی ہے۔

نائب امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ ہم نے اپنا تفصیلی موقف حکومتی کمیٹی کے حوالے کردیا ہے، جبکہ حکومت کے موقف پر اپنی قیادت سے مشاورت کریں گے جس کے بعد جواب دیا جائے گا۔

مذاکرات کے لیے حکومتی ٹیم میں وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ، وفاقی وزیر امور کشمیر و سیفران انجینیئر امیر مقام، مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر بدر شہباز وڑائچ شامل تھے، جبکہ جماعت اسلامی کی طرف سے مذاکراتی ٹیم کی قیادت لیاقت بلوچ نے کی۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی کے زیراہتمام راولپنڈی کے لیاقت باغ میں مطالبات کے حق میں دھرنا جاری ہے، جماعت اسلامی کا مطالبہ ہے کہ بجلی کے بلوں میں کمی کے علاوہ حکمران اپنی مراعات کم کریں۔

Recent Posts

اوتھل ،ڈمپر اورکار میں تصادم، ایک شخص جاں بحق،متعدد زخمی

حب(قدرت روزنامہ)اوتھل کے قریب کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پردبئ مسجد کے قریب فیلڈر کار اور…

8 mins ago

مچھ،کول مائنز ایریا میں مٹی کا تودہ گرنے سے کان کن جاں بحق

مچھ(قدرت روزنامہ)مچھ بی ایم سی کول مائنز ایریا مچھ میں مٹی کا تودہ گرنے سے…

13 mins ago

سرکاری اسپتالوں کو مالی و انتظامی خود مختاری دیکر مثالی ادارے بنا رہے ہیں ، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ وسیع رقبے پر پھیلی…

21 mins ago

بلاول نے بلوچستان پیپلزپارٹی کی صوبائی تنظیم تحلیل کر دی

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین کی منظوری سے پیپلز پارٹی بلوچستان کی صوبائی تنظیم…

27 mins ago

وزیراعلیٰ نے بجٹ میں میرے حلقے کو مکمل نظرانداز کردیا، عدالت سے رجوع کیا ہے، اسد اللہ بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بی این پی(عوامی)کے سربراہ و رکن بلوچستان اسمبلی میراسد اللہ بلوچ نے کہا ہے…

34 mins ago

گوادر، نامعلوم افرادنے لیویز اہلکاروں سمیت 5 افراد کو اغواکرلیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے نامعلوم مسلح افراد نے دو لیویز اہلکاروں سمیت…

46 mins ago