سابق وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو اہم ہدایات دے دیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیراعظم عمران خان نے وزیرا علیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو ہدایت کی ہے کہ ملک بھر میں جلسے کریں لیکن کوئی لڑائی نہ کی جائے، جلسوں اور ریلیوں کی اجازت لی جائے، کوئی غیر قانونی کام نہ کیا جائے۔

24 نیوز کے مطابق عمران خان نے علی امین گنڈا پور سے ملاقات میں کہا کہ آئین اور قانون کے دائرے میں کسی سے بھی بات کرنے کو تیار ہوں، ہمارا چوری شدہ مینڈیٹ ہمیں واپس دیا جائے۔بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ قید میں رہنے سے کوئی پریشانی نہیں، مختلف موضوعات پر کتابیں پڑھ رہا ہوں، بانی پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ علی امین کو بھی کتابیں بھیجنے کا کہا۔وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ملک بھر میں کامیاب جلسے کریں گے، اس موقع پر وزیراعلیٰ نے گڈ گورننس، بدعنوانی سے متعلق شکایات پربانی پی ٹی آئی کو خود کمیٹی بنانے کی تجویز دی۔

Recent Posts

اوتھل ،ڈمپر اورکار میں تصادم، ایک شخص جاں بحق،متعدد زخمی

حب(قدرت روزنامہ)اوتھل کے قریب کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پردبئ مسجد کے قریب فیلڈر کار اور…

12 mins ago

مچھ،کول مائنز ایریا میں مٹی کا تودہ گرنے سے کان کن جاں بحق

مچھ(قدرت روزنامہ)مچھ بی ایم سی کول مائنز ایریا مچھ میں مٹی کا تودہ گرنے سے…

17 mins ago

سرکاری اسپتالوں کو مالی و انتظامی خود مختاری دیکر مثالی ادارے بنا رہے ہیں ، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ وسیع رقبے پر پھیلی…

25 mins ago

بلاول نے بلوچستان پیپلزپارٹی کی صوبائی تنظیم تحلیل کر دی

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین کی منظوری سے پیپلز پارٹی بلوچستان کی صوبائی تنظیم…

31 mins ago

وزیراعلیٰ نے بجٹ میں میرے حلقے کو مکمل نظرانداز کردیا، عدالت سے رجوع کیا ہے، اسد اللہ بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بی این پی(عوامی)کے سربراہ و رکن بلوچستان اسمبلی میراسد اللہ بلوچ نے کہا ہے…

38 mins ago

گوادر، نامعلوم افرادنے لیویز اہلکاروں سمیت 5 افراد کو اغواکرلیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے نامعلوم مسلح افراد نے دو لیویز اہلکاروں سمیت…

49 mins ago