اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن اور نمبر پلیٹس کے حوالے سے قواعد میں بڑی تبدیلی کردی گئی .
نوٹیفکیشن کے مطابق غیر نمونہ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کی رجسٹریشن کینسل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے،دوبارہ رجسٹریشن کے لیے ایک ہزار سی سی گاڑی تک 5 ہزار، 2 ہزار سی سی تک 10 ہزار فیس ادا کرنا ہوگی .
نوٹیفکیشن کے مطابق 2000 سی سی سے اوپر گاڑیوں کو 20 ہزار جرمانہ ادا کرنا ہوگا، جبکہ موٹر سائیکل کی دوبارہ رجسٹریشن پر ایک ہزار روپے فیس ادا کرنا ہوگی .
نوٹیفکیشن کے مطابق دوبارہ خلاف ورزی کی صورت میں 5 گنا زیادہ فیس وصول کی جائے گی .
. .