گوادر دھرنا جاری، بلوچوں پر ظلم کیخلاف جدوجہد کو مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے، بی وائی سی


گوادر(قدرت روزنامہ)گوادر میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیر اہتمام دھرنا دسویں روز بھی جاری، دوسری جانب بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیر اہتمام کوئٹہ، نوشکی، پنجگور اور تربت میں بھی دھرنے اور ریلیوں کو اہتمام کیا جا رہا ہے۔اس حوالے سے بلوچ یکجہتی کمیٹی نے ایکس پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘بلوچ راجی مچی پر ریاستی بربریت کے خلاف مرکزی دھرنا اس وقت گوادر میں جاری ہے۔ گوادر دھرنے کو دس روز مکمل ہوچکے ہیں اور آج دھرنے میں عوامی دیوان منعقد کیا گیا جس میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی قیادت اور عوام کے درمیان موجودہ صورتحال سمیت مختلف موضوعات پر بات چیت ہوئی۔’ ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘بلوچ راجی مچی کے شرکاء کے درمیان اس پر اتفاق پایا گیا کہ بلوچ نسل کشی کے اس جدوجہد کو تیز کرنے کی ضرورت ہے اور اس جدوجہد کو اب بلوچستان بھر میں گھر گھر پہنچانے کی ضرورت ہے۔’ بیان میں مزید کہا کہ ‘بلوچ راجی مچی کے شرکاء تمام ریاستی جبر اور مظالم کے باوجود حوصلےبلند ہیں۔ریاست نے گزشتہ دس روز سے گوادر سمیت پورے مکران میں قیامت برپا کی ہوئی ہے، اب تک گوادر سمیت مکران کے اکثر علاقوں میں انٹرنیٹ اور نیٹ ورک بند ہیں، مکران کے اکثر علاقوں کی شاہراہیں اب بھی بند ہیں جس کی وجہ سے خوراک اور ادویات کی شدید قلت ہے۔’ ان کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ گوادر کی پانی کی سپلائی کو بھی بند کیا گیا ہے۔گوادر میں بلوچ راجی مچی پر ریاستی بربریت اور جبر کے خلاف اس وقت گوادر کے علاوہ کوئٹہ، نوشکی، پنجگور اور تربت میں بھی دھرنے جاری ہیں۔’

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

2 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

3 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

3 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

3 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

3 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

4 hours ago