کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ بلو چستان میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ آزاد بلوچستان کے نام پر ملک سے باہر بیٹھے لوگوں کا بلوچستان کے حقوق سے کوئی سروکار نہیں،بیرونی ایجنڈے کو تقویت دینے کیلئے یورپ میں بیٹھے لوگ یہاں آگ اور خون کی ہولی کھیل رہے ہیں۔ اپنے جا ری کر دہ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ نام نہاد چند بلوچ رہنما یورپ کی شہریت حاصل کر کے اپنے بچوں کے ساتھ خوشحال زندگی گزاررہے ہیں بیرون ملک بیٹھ کرسوشل میڈیا کے ذریعے ہمارے لوگوں کو ورغلایا جارہا ہے ان نام نہاد لوگوں کوسوشل میڈیا ایکس کے بجائے بلوچستان آ کر حالات کا مقابلہ کرنا چاہئے باہر بیٹھے عیش و آرام کی زندگی گزارنے والے بلوچستان کے حالات خراب کرنے کی کوشش نہ کریں۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے عوام کو اب فیصلہ کرنا ہوگا کہ یورپ کے محلوں میں بیٹھے چند لوگوں کے بھکاوے میں نہ آئیںدشمن ممالک کو خوش کرنے والوں کا پاکستان بلخصوص بلوچستان کی ترقی و خوشحال سے کوئی واسطہ نہیںسوشل میڈیا پر جھوٹے پروپیگنڈوںکے ذریعے بلوچستان کے معصوم عوام کو بدامنی پر اکسایا جا رہا ہے ،وزیرداخلہ ضیاءاللہ لانگو نے کہاکہ یورپ میں بیٹھ کر سوشل میڈیا اور میسجز کے ذریعے حقو ق حاصل نہیں کئے جاسکتے بلوچستان کے عوام خاص طورپر نوجوان طبقے کو بیرونی ایجنڈوں کو مسترد کرکے صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کردار ادا کریں۔
اداکارہ نے مشہور بھارتی ڈیزائنر کا ڈیزائن کردہ دلفریب لباس پہنا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)یکم نومبر…
نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک شخص نے دیوالی کے موقع پر شراب کے نشے میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…
سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…
لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…