خضدار ،پی ایم ڈی سی کی جانب سے میڈیکل رجسٹریشن فیس میں اضافہ کیخلاف احتجاجی ریلی


خضدار(قدرت روزنامہ)پی ایم ڈی سی امیدوار ان خضدار کی جانب سے میڈیکل کی رجسٹریشن فیس میں اضافہ کے خلاف ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی اور مظاہرہ کیا گیا اور بعد ازاں خضدار پریس کلب میں پریس کانفرنس کیا گیا اس موقع پر یاسمیںن بلوچ خالدہ شیخ ذوالفقار بلوچ عبدالباسط اور نے پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا کہ حالیہ فیسوں میں بے تحاشہ اضافہ سے بلوچستان کے طلبا معاشی پسماندگی پہلے سے شکار تھے ہائر ایجوکیشن کمیشن کارپوریٹ پرائیویٹ تعلیمی اداروں سمیت کسی بھی شعبے میں بلوچستان کے طلباء محض معاشی پسماندگی کے سبب کئی اعلی تعلیمی اداروں میں حصول تعلیم سے محروم ہوتے آرہے ہیں متوسط طبقہ کے لیئے واحد سہارا میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں میرٹ کی بنیاد اپنی محنت کے بل بوتے پر داخلہ لے کر اپنے خواب کو پایہ تکمیل تک پہنچا نا ہوتا ہے مگر پی ایم ڈی سی کی جانب سے یکدم رجسٹریشن فیسوں میں بے تحاشا اضافہ سے نہ صرف تعلیم دشمن اقدام ہے بلکہ اس وجہ سے ہزاروں غریب طلباء و طالبات کا تعلیمی مستقبل دائو پر لگ گیا ہے انہوں نے اعلی حکام ،ہائر ایجوکیشن کمیشن اور پی ایم ڈی سی سے مطالبہ کیا کہ رجسٹریشن و داخلہ فیسوں میں حالیہ اضافہ کے فیصلے کو منسوخ کرکے کم سے کم رجسٹریشن فیس وصول کریں تاکہ میرٹ یقینی ہواور غریب طلباء بھی اعلی تعلیم سے مستفید ہوں

Recent Posts

کیا انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کیلئے ایف بی آر کے دفاتر اتوار کو بھی کھلے رہیں گے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے دفاتر انکم ٹیکس گوشوارے…

1 min ago

ڈی آئی خان سے کوہاٹ تک اکثریتی علاقہ نوگوایریا بن گیا: فیصل کنڈی

ملتان ( قدرت روزنامہ ) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ڈی…

2 mins ago

ریپ کیسز والے کو اتنا بڑا عہدہ دیدیا تو باقی کیا رہ جاتا ہے؟ واوڈا کے گنڈاپور پر سنگین الزامات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر اور موجودہ سینیٹر فیصل واوڈا نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا…

9 mins ago

پاکستانی معیشت کو مستحکم بنانے میں چین کا کردار ناقابل فراموش ہے: محسن نقوی

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستانی…

12 mins ago

پنجگور: دہشت گردی کے واقعہ کی ایف آئی آر درج، صدر اور وزیراعظم کی طرف سے اظہار مذمت

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)صوبہ بلوچستان کے علاقے پنجگور میں مزدوروں کے بہیمانہ قتل کا مقدمہ تھانہ…

18 mins ago

راولپنڈی؛ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنان کیخلاف مقدمہ درج

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)راولپنڈی میں دفعہ 144 کے تحت پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر تھانہ آر…

18 mins ago