کہاں سے لاؤ گے ایسے عظیم سپوت! وزیر اعظم جونیجو نے امریکی صدر کا دھمکی آمیز خط پڑھایا تو آگے سے ڈاکٹر عبدالقدیر نے کیا کہا؟ جان کر آپ بھی محسن پاکستان کو سلام پیش کریں گے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے سابق چیئرمین ظفر حجازی نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا دلچسپ قصہ سنا دیا ۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ظفر حجازی نے لکھا ہے کہ ’’ڈاکٹر قدیر صاحب نے ایک بار بتایا کہ انہیں مرحوم جونیجو نے بلایا اور ایک دھمکی آمیز خط پڑھایا جو امریکی صدر کی طرف سے تھا جب ملاقات کے بعد ڈاکٹر صاحب اٹھ کر جانے لگے تو جونیجو مرحوم نے دھیرے سے کہا کہ ڈاکٹر صاحب اگر ملک پہ کوئی افتاد پڑ جاے تو کتنے وقت میں ہم تجربہ کر سکتےہیں۔

ظفرحجازی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر قدیر خان صاحب نے جواب دیا وزیرآعظم صاحب آپ حکم کیجیے، ہم آپ کو حکم واپس لینے کا وقت بھی نہیں دیں گے، اور جونیجو مرحوم کا چہرہ خوشی سے تمتما اٹھا۔ کہاں سے ڈھونڈھ کے لاؤ گے ایسے لوگ۔

انکا کہنا تھا کہ ڈاکٹر قدیر کے پاے کا محب وطن کون ہو گا؟؟ انہیں کہا گیا کہ اگر ایک ملک کو ایٹمی ٹیکنالوجی ٹرانسفر کرنے کا الزام اپنے سر لے لیں تو ہاکستان بہت بڑی مصیبت سے بچ سکتا ہے۔محسن پاکستان نے الزام اپنے سر لے لیا۔ کہاں سے لاؤ گے اتنے عظیم لوگ!!!۔ ڈاکٹر ظفر کا ڈاکٹر قدیر خان کو الوداعی پیغام میں کہنا تھا کہ ’آسمان آج پھر اسی طرح رویا اور بجلیاں بھی اسی طرح کڑکیں جیسے سلطان ٹیپو کی شہادت پہ کڑکی تھیں۔

شدیدبارش میں بھیگتے ہزاروں نوجوانوں اور بزرگوں کے ساتھ اشکبار آنکھوں سے محسن پاکستان کو رخصت کرکے ابھی گھر پلٹا ہوں۔ الوداع محسن پاکستان۔ آسمان تیری لحد پہ شبنم افشانی کرے۔

ڈاکٹر صاحب نے ایک بار بتایا کہ انہیں جونینجو مرحوم نے بلایا اور ایک دھمکی آمیز خط پڑھایا جو امریکی صدر کی طرف سے تھا۔ جب ملاقات کے بعد ڈاکٹر صاحب اٹھ کر جانے لگے تو جونینجو مرحوم نے دھیرے سے کہا کہ ڈاکٹر صاحب اگر ملک پہ کوی افتاد پڑ جاے تو کتنے وقت میں ہم تجربہ کر سکتے ہیں۔

ڈاکٹر صاحب نے جواب دیا وزیرآعظم صاحب آپ حکم کیجیے، ہم آپ کو حکم واپس لینے کا وقت بھی نہیں دیں گے، اور جونینجو مرحوم کا چہرہ خوشی سے تمتما اٹھا۔ کہاں سے ڈھونڈھ کے لاؤ گے ایسے لوگ۔

Recent Posts

پاکستان کی پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…

1 hour ago

پی ٹی آئی کے ایک اور نائب صدر عہدے سے مستعفی

پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…

1 hour ago

کے پی کے عوام ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں استعمال نہ ہوں،عون چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…

2 hours ago

وی پی این کے استعمال پر اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر مولانا طارق جمیل کا ردعمل بھی آ گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…

2 hours ago

ہنزہ : بس کھائی میں جاگری، ایک مسافر جاں بحق، 15زخمی

ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…

3 hours ago

پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا، امن کیلئے سب جماعتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا، حافظ نعیم

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…

3 hours ago