گوادر جانے پر پابندی، مسافر بسوں کو ڈی سی سے اجازت لینا ہوگی، صوبائی حکومت


گوادر(قدرت روزنامہ)گوادر جانے والی مسافر بسوں کے لیئے ڈپٹی کمشنر گوادر سے این اوسی لینے کا حکام ،بغیر این اوسی کے کوئی بھی مسافر بس گوادر جا نہیں سکتا ،صوبائی حکومت نے 20 سے زائد مسافر گوادر لے جانے پر مسافر بسوں پر پابندی عائد کردی،ہر کوچ میں 20 سے زائد مسافر ہوں تو انھیں اوتھل زیروپوائنٹ پر روک دیا جارہا ہے،اس سلسلے میں ٹرانسپورٹروں نے بتایا کہ اوتھل زیروپوائنٹ پر گوادر جانے والی مسافر بسوں کو پولیس اور سیکورٹی فورسز کے اہلکار روک رہے ہیں انہوں نے بتایا کہ جس مسافر بس والے کے پاس ڈپٹی کمشنر گوادر کی این اوسی ہوگی اسے گوادر جانے کی اجازت ہوگی اس سلسلے میں ٹرانسپورٹروں کے مطابق پولیس اور مکران کوسٹل ہائی وے پولیس نے اوتھل زیروپوائنٹ نزد ٹول پلازہ A ایریا اوتھل میں ضلع گوادر کی طرف سفر کرنے والے مسافر بسوں کے لیے نیا حکمنامہ جاری کردیا اوتھل انتظامیہ نے صوبائی حکومت کی ہدایت پر ہر مسافر بس میں 20 سے زائد مسافر لے جانے پر پابندی عائد کردی۔واضح رہے کہ گزشتہ دو روز سے گوادر جانے والی متعدد مسافر بسیں اوتھل زیروپوائنٹ پر کھڑی ہیں اور انھیں گوادر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

Recent Posts

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں بڑھ گئیں

واشنگٹن (قدرت روزنامہ) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا…

4 hours ago

وزیرداخلہ محسن نقوی کی مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جے یو آئی کے…

4 hours ago

میلانیا ٹرمپ وائٹ ہاؤس کی بجائے کہاں رہیں گی؟

واشنگٹن (قدرت روزنامہ)امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ کی رہائش گاہ کے حوالے…

5 hours ago

سومال محسن کی لیک ویڈیو کے پیچھے کون ہے؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں حالیہ ہفتوں میں خواتین ٹک ٹاکرز اور مشہور شخصیات کی لیک…

5 hours ago

عمران خان کی فائنل کال: کیا مراد سعید بھی 24 نومبر کو احتجاج میں شریک ہونیوالے ہیں؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما مراد سعید ایک…

5 hours ago

کیا پاکستان میں سوشل ایپ بلو اسکائی کو بھی بلاک کردیا گیا ؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور سوشل میڈیا ایپ ایکس پر پابندی کے بعد بلو اسکائی…

5 hours ago