شہباز اینڈ کمپنی گڑ بڑ کررہی ہے، آصف زرداری پارلیمینٹ کے پر نہ کاٹیں، محمود خان اچکزئی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئر مین رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ملک کے جمہوری لوگ بالخصوص میاں محمد نواز شریف اور ان کے ہم خیال لوگ جو کہتے ہیں کہ ووٹ کو عزت دو اور پیپلز پارٹی جو ہمیشہ کہتی رہی ہے کہ جمہوریت ہماری سیاست ہے صدر مملکت آصف علی ز رداری ہمارے ہے انہوں نے بڑا کمال کیا کہ 18ویں ترامیم کے ذریعے صوبوں کو اختیارات دیئے اب اسی کے ذریعے ایک ایسا اجلاس بلایا جاتا ہے جس میں پارلیمنٹ کے پر کاٹے جارہے ہیں کم از کم آصف علی زرداری کو یہ نہیں کرنا چاہیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے خصوصی انٹرویو میںمحمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے ایک فیصلہ کیا ہے وہ فیصلہ زر اور ز ور پر قائم حکومت کے خلاف ہے اس فیصلے کا راستہ روکنے کیلئے حزب اختلاف کے دوستوں کی اکثریت تحریک انصاف کی ہے وہ نہیں سمجھ سکیں میں سمجھ گیا یار لوگوں نے کھوڑکی لگا دی ہے ہمارے اس خطے کے تمام حکمرانوں کے عقل کا امتحان ہے ہمارے ایران افغانستان سینٹرل ایشیاءکے حکمرانوں کا عقل کا امتحان ہے ہمارے افغانستان سینٹرل ایشیاءکے وسائل پر مست سانڈو کی جنگ نہیں لانا چاہیے ورنہ کچھ نہیں بچے گا پاکستان 10سال میں ایشین ٹائیگر بن سکتا ہے آپ اپنے لوگوں پر بھروسہ کریں پنجابی،بلوچ،سرائیکی،پشتون علاقوں میں اللہ پاک نے مختلف وسائل سے نوازا ہے ان پر ان کا حق تسلیم کیاجائے ملک کا سرمایہ دار طبقہ ملک کو چھوڑ کر چلا گیا ہے پاکستان کی تکالیف ہماری وجہ سے ہے اور تمام بحران اندرونی ہے انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان برف پگھل گئی ہے شہباز اینڈ کمپنی گڑ بڑ کررہی ہے اگر حکمرانوں کو پاکستان عزیز ہے تو مخالف کے گھر جانا چاہیے نواز شریف کو پارٹی کے سینئر رہنماﺅں نے دھوکہ دیا ہے اب بھی نواز شریف کو حکم دینا چاہیے جو کچھ ہے ختم کردو ملک بھر میں کوئی ترقیاتی منصوبے نہیں چل رہے ہیں جبکہ خاموش خاموشی ہے 9مئی سمیت تمام لوگوں کی تحقیقات ہونی چاہیے اور توبہ کر کے ایک ساتھ ملکر اس ملک کو بچا نا ہے ہم چاہتے ہیں آئین بالا دست ہو پارلیمنٹ طاقت کا سرچشمہ ہو ملک میں 8فروری کے الیکشن کے بعد سیاسی ٹیمپریچر کم ہوا ہے اور اس ٹیمپریچر کو غلط استعمال کرینگے جیسے ایاز اینڈ کمپنی لگی ہوئی ہے یہ بربادی کا راستہ ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کونسا قتل کیا ہے جو اس کی ضمانت منظور نہیں ہورہی ہے عمران خان اگر ضمانت کے بعد بھاگ گیا تو اس کا فائدہ حکومت کو ہوگا آخر کیوں بھاگے گا حکومت عمران خان کو پروڈیکشن سے پارلیمنٹ میں لاسکتے ہیں ۔

Recent Posts

سوشل میڈیا اسٹار عبدو روزک کی منگنی ٹوٹ گئی، رشتہ ختم ہونے کی وجہ کیا بنی؟

دبئی(قدرت روزنامہ) تاجکستان سے تعلق رکھنے والے مشہور گلوکار اور سوشل میڈیا اسٹار عبدو روزک…

3 mins ago

آئینی ترامیم کیخلاف وکلا تحریک کے آغاز کا اعلان، ’سیلاب باہر نکلے گا تو کوئی طاقت نہیں روک سکے گی‘

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر حامد خان وکلا تحریک کے…

6 mins ago

مولانا طارق جمیل کی بال لگواتے ویڈیو وائرل

لاہور(قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اسلامک اسکالر مولانا طارق جمیل نے بھی بال لگوالیے جس…

10 mins ago

اسٹاک مارکیٹ کے بعد ملک میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر

کراچی(قدرت روزنامہ)امریکی سینٹرل بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کے بعد گولڈ کی…

15 mins ago

انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان

کراچی(قدرت روزنامہ)انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان ہے۔ کاروبار…

35 mins ago

سوزوکی نے آخر کار اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ کیری ڈبہ‘ بند کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور "کیری ڈبہ" سوزوکی بولان کا سفر باضابطہ طور پر ختم…

48 mins ago