کوئٹہ(قدرت روزنامہ)محکمہ صحت بلوچستان میں 400 کے قریب سرکاری گاڑیاں غائب۔ ذرائع کے مطابق محکمہ صحت میں اب تک کی تحقیقات کے مطابق 400 سرکاری گاڑیاں غائب ہیں، یہ گاڑیاں مختلف اوقات میں پروجیکٹ ڈائریکٹرز، محکمہ صحت کے فیلڈ افسران سمیت عوامی سہولیات کے لیے مہیا کی گئی تھیں۔ اب تک نہ ان گاڑیوں کی کوئی واپسی ہوئی اور نہ فیلڈ میں موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ گاڑیاں سابقہ وزرا، محکمہ صحت کے سابقہ ڈی جی صاحبان، پی ڈی صاحبان و دیگر ملازمین کے گھروں میں زیر استعمال ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ گاڑیاں وزرا کو بھی دی گئی تھیں جن کا آج تک کچھ پتہ نہیں چل سکا۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ محکمہ صحت میں ان تمام گاڑیوں کا ریکارڈ موجود ہے جو گزشتہ کئی سال سے محکمے کے بجٹ سے گاڑی خرابی اور پیٹرول کی مد کروڑوں روپے نکال چکے ہیں۔
تمام اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں آن لائن کی جارہی ہیں، مریم اورنگزیب لاہور (قدرت روزنامہ)حکومت…
26ویں آئینی ترمیم کے بعد صرف پروسیجر تبدیل ہوا ہے، جسٹس محمد علی مظہر کے…
کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ ہائی کورٹ نے آوان بم برآمدگی کیس کے ملزم یونس کی سزا…
لاہور (قدرت روزنامہ) سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی…
کراچی(قدرت روزنامہ)شدید دھند کی وجہ سے مختلف ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن شدید متاثرہونے سے 11…
ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارت کے معروف سابق کھلاڑی نوجوت سنگھ سدھو نے پانچ سال بعد…