حکومت بلوچ یکجہتی کمیٹی سے تمام معاملات و مذاکرات گفت و شنید سے حل کرے، ڈاکٹر مالک


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے منگل کے روز نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور آل پارٹیز گوادر کے رکن میر اشرف حسین بلوچ نے رابطہ کرکے بلوچ یکجہتی کمیٹی اور حکومت کی جانب سے مذاکرات میں ڈیڈ لاک سے آگاہ کیا اور خدشہ ظاہر کی گئی کہ اگر معاملات مذاکرات سے طے نہیں ہوئے تو شاید مذید مشکلات پیدا ہوں اور طاقت کے استعمال سے حالات مزید پیچیدہ ہوں ، اس حوالے سے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف ، وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے رابطہ کرکے معاملات کو پرامن طریقے سے گفت و شنید کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا اور اس امر کا اظہار کیا کہ طاقت کے استعمال سے حالات مزید پیچیدہ اور گھمبیر ہونگے، بے چینی میں اضافہ ہوگا اس لیئے ضروری ہے کہ حکومت صبروتحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ساتھ تمام معاملات مذاکرات و گفت و شنید کے ذریعے حل کریں ، وفاقی اور صوبائی سیاسی قیادت نے ڈاکٹر مالک بلوچ کو یقین دہانی کرائی کہ معاملات کو بات چیت سے حل کیا جائیگا تاہم بلوچ یکجہتی کمیٹی کی قیادت کو مذاکرات سے متعلق سنجیدگی و بردباری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کھاکہ حکومت اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کی قیادت بامقصد مذاکرات کے ذریعے معاملات کو پرامن طریقے سے حل کریں۔ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے آل پارٹیز گوادر کی مصالحتی کاوشوں کو بھی سراہا ۔

Recent Posts

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے استعفے کی پیشکش کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اگر میرے…

5 hours ago

داؤد ابراہیم کے نیٹ ورک سے تعلق ہونے کی خبر دینے پر سلمان خان نے بھارتی خبررساں ایجنسی کو نوٹس بھیج دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے خبر رساں ایجنسی ایشیا نیوز…

5 hours ago

لاہور، پی ٹی آئی کارکنوں کا گرفتاریوں کے خلاف شدید احتجاج، پولیس پر پتھراؤ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریوں کے بعد مشتعل افراد نے…

5 hours ago

پی ٹی آئی کا جلسہ:انتظامیہ سے درخواست ہےراستوں میں رکاوٹ نہ ڈالیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پاکستان تحریک انصاف کو…

6 hours ago

عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے لاہور میں راستے بلاک کرنے کی ویڈیو شیئر کردی

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

6 hours ago

آئینی عدالت کے قیام کا بانی پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے، بلاول بھٹو کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے…

7 hours ago