میگا پروجیکٹس سے مقامی لوگوں کو کوئی فائدہ نہیں، حکومت آئین و قانون کے تحت مطالبات تسلیم کرنے کو تیار نہیں، ڈاکٹر ماہ رنگ


گوادر(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جیئند اور شیرباز سمیت اس وقت ہمارے متعدد ساتھی جبری طور پر گمشدہ ہیں اور سیکڑوں کی تعداد میں بلوچستان بھر کی جیلوں میں بند ہیں۔ آج گوادر دھرنے کا گیارہواں دن ہے۔ ہم انصاف کے حصول کے لیے پچھلے گیارہ دنوں سے گوادر میں دھرنا دیے بیٹھے ہیں، لیکن ریاست اس دھرنے کے آئینی و قانونی مطالبات کو تسلیم کرنے کے بجائے گوادر سمیت پورے مکران میں کرفیو نافذ کیے ہوئے ہے۔ گزشتہ ۱۱ دنوں سے نیٹ ورک اور انٹرنیٹ بند ہونے کے ساتھ ساتھ گوادر اور تربت کے زمینی رابطے دوسرے علاقوں سے منقطع کیے گئے ہیں، جس کے سبب یہاں خوراک اور دوائی کی قلت دن بہ دن بڑھتی جارہی ہے۔ اس کرفیو جیسی صورتحال میں ماہی گیر اور مزدور طبقہ شدید متاثر ہیں، جن کے روزگار کے تمام ذرائع بند کیے گئے ہیں۔ گوادر میں لوگوں کی حالت زندگی شدید مشکلات میں ہے، لیکن یہ ریاست اپنی درندگی اور وحشت کو ختم کرنے کو کسی بھی صورت تیار نہیں ہے۔ میں بلوچ عوام سمیت بین الاقوامی دنیا سے اپیل کرتی ہوں کہ ہمارے گرفتار ساتھیوں کی رہائی اور گوادر میں جاری ریاستی مظالم کے خلاف آواز اٹھائیں۔ بلوچستان میں ریاستی جبر کیخلاف آپ جس طرح آواز اٹھا سکتے ہیں، اٹھائیں۔ اس وقت خاموشی ہماری اجتماعی موت اور ایک سنگین انسانی بحران کو جنم دے گی۔ علاوہ ازیں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے وائس آف امریکا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کا معاشی استحصال ہو رہا ہے، بلوچستان میں جاری میگا پراجیکٹ سے مقامی لوگوں کو کوئی فائدہ نہیں مل سکتا، سیاسی جماعتیں بلوچوں کی آواز نہیں بن رہیں، بلوچ راجی مچی کے بہت سے عزائم ہیں، جس میں تمام بلوچوں کو اکٹھا کرنا، بلوچ نسل کشی، بلوچستان میں جاری جبری گمشدگیاں اور فیک انکاﺅنٹر کیخلاف ان کی آواز کو منظم کرنا، بلوچستان حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی سے مذاکرات کا دوسرا دور شروع ہوگیا ہے اور حکومت بی وائے سی کے مطالبات آئین و قانون کے تحت تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی سیاست میں قدم رکھیں گی؟ عمران خان کا اہلیہ سے متعلق بیان سامنے آگیا

عمران خان کی پارٹی تک رسائی روک دی گئی ہے، انہیں کٹ آف کردیا گیا…

15 mins ago

ایونٹ کی ” ٹرافی” کو کشمیر لے کر جانے پر بھارتی میڈیا سیخ پا ہوگیا

انڈین میڈیا نے زہر اُگلنا شروع کردیا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئینز ٹرافی کا میزبان ملک…

24 mins ago

چیمپئینز ٹرافی؛ پاکستان کے سخت موقف پر ”نیا آپشن” بھی آگیا

کچھ لو کچھ دو کی پالیسی پر غور کیا جانے لگا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئینز…

27 mins ago

عرفی جاوید کے نئے لباس پر مداح حیران، ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل

ناقدین بھی عرفی کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ماڈل و اداکار عرفی…

48 mins ago

چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت نے پاکستان سے میزبانی چھیننے کا منصوبہ بنالیا

پاکستان کی دستبرداری پر بھارت خود ایونٹ کے میزبان کیلئے پیش کرے گا، رپورٹس اسلام…

1 hour ago

وزیر مملکت برائے خزانہ نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنے کا کُلیہ پیش کردیا

وزیر اعظم نے ایف بی آر کو تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کو کم…

1 hour ago