بلوچستان میں ایرانی پیٹرول کی فراہمی جزوی طور پر بحال


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کا احتجاج 12ویں روز بھی جاری ہے، مظاہرین نے احتجاجاً مرین ڈرائیوکو آمدورفت کے لیے بند کررکھا ہے۔
ادھر حکومت بلوچستان نے کوئٹہ سے کراچی قومی شاہراہ سمیت تفتان سے کوئٹہ آنے والی قومی شاہراہ کو مختلف مقامات سے بند کر رکھا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے تاہم معمولات زندگی متاثر ہونے کی وجہ سے گزشتہ 2 روز سے قومی شاہراہ کو آمدورفت کے لیے جزوی طور پر بحال کیا گیا ہے جس کے بعد خوراک سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی ترسیل کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
قومی شاہراہوں کی بندش کے باعث کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں ایرانی پیٹرول کی قیمت 300 روپے فی لیٹر تک جا پہنچی تھی، لیکن قومی شاہراہوں پر نرمی کے باعث ایرانی پیٹرول کی ترسیل کا سلسلہ بھی جزوی طور پر بحال ہو گیا ہے۔
وی نیوز سے بات کرتے ہوئے ایرانی پیٹرول کے کاروبار سے منسلک جان محمد نے بتایا کہ ایرانی پیٹرول آنا شروع ہو گیا ہے، جس کے بعد ایرانی پیٹرول کی قیمتوں میں بھی کمی واقع ہونا شروع ہوگئی ہے۔
جان محمد نے بتایا کہ مکران ڈویژن میں ایرانی پیٹرول 230 سے 250، کوئٹہ میں 280 جبکہ پشتون آبادی والے اضلاع میں 300 روپے فی لیٹر تک پہنچ چکا تھا، لیکن اب مکران ڈویژن میں 220، کوئٹہ 264، جبکہ پشتون آبادی والے اضلاع میں 280 روپے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔

Recent Posts

مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ، علی محمد خان نے عمران خان کی رائے بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…

4 hours ago

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

5 hours ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

5 hours ago

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

5 hours ago

پی ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…

5 hours ago

آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…

6 hours ago