لیبر ویزا پر خلیجی ممالک جانے والے مسافروں کے ایئر ٹکٹ پر ٹیکس میں ہزاروں روپے کی کمی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خلیجی ممالک کا سفر کرنے والے مزدوروں پر 5ہزار فی ایئر ٹکٹ ایکسائز ڈیوٹی فکس کردی گئی ہے، لیبر ویزے پر خلیجی ممالک جانے والے مسافروں سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) کی مقررہ رقم وصول کرے گا۔ اس سے قبل لیبر ویزا کے ٹکٹ پر 12ہزار 500 روپے ٹیکس لیا جاتا تھا۔
وفاقی حکومت نے لیبر ویزے پر خلیجی ممالک جانے والے مسافروں کے ایئر ٹکٹ پر عائد ایکسائز ڈیوٹی میں 7ہزار 500 روپے فی ٹکٹ کی کمی کر دی ہے، اب لیبر ویزے کے حامل مسافروں کو 12 ہزار 500 کی بجائے 5 ہزار روپے فکس ایکسائز ڈیوٹی ادا کرنا ہوگی۔
ایف بی آر نے بدھ کو نوٹیفکیشن جاری کیا جس کے مطابق لیبر ویزے پر خلیجی ممالک جانے والے پاکستانی مسافروں سے ایئر ٹکٹ پر 5ہزار روپے فکس ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ضروری ہے مزدوروں کے پاسپورٹ پر لیبر ویزہ پرنٹ ہونا چاہیے اور پروٹیکٹر آف امگرینٹس (بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ)کی تصدیق بھی ہونی چاہیے۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، قطر، عمان، کویت اور بحرین جی سی سی کا حصہ ہیں اور ان ممالک میں اس وقت پاکستانی مزدوروں کی بڑی تعداد کام کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ مالی سال 2024-25کے وفاقی بجٹ میں اندرون اوربیرون ممالک فضائی سفر کے لیے ٹکٹوں پرفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں اضافہ کردیا گیا تھا۔ تاہم، حالیہ نوٹیفکیشن کے بعد لیبرویزا پر خلیجی ممالک میں جانیوالے پاکستانیوں کے یہ اضافہ واپس لے لیا گیا ہے۔

Recent Posts

پاکستان کی پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…

5 hours ago

پی ٹی آئی کے ایک اور نائب صدر عہدے سے مستعفی

پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…

5 hours ago

کے پی کے عوام ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں استعمال نہ ہوں،عون چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…

5 hours ago

وی پی این کے استعمال پر اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر مولانا طارق جمیل کا ردعمل بھی آ گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…

6 hours ago

ہنزہ : بس کھائی میں جاگری، ایک مسافر جاں بحق، 15زخمی

ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…

6 hours ago

پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا، امن کیلئے سب جماعتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا، حافظ نعیم

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…

7 hours ago