آئندہ مالی سال مہنگائی کی شرح 5 سے 7 فیصد تک لائیں گے: گورنر اسٹیٹ بینک


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)گورنر aسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہےکہ آئندہ مالی سال مہنگائی کی شرح 5 سے 7 فیصد تک لائیں گے۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس سید نوید قمرکی زیر صدارت ہوا جس میں گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے بریفنگ دی جب کہ اس دوران قائمہ کمیٹی کے ارکان نے پالیسی ریٹ کو ساڑھے 19 فیصد کی سطح پر رکھنے پر تحفظات کا اظہار کیا۔
قائمہ کمیٹی خزانہ کو بریفنگ دیتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ درآمد ات پر تمام پابندیاں اٹھالی گئی ہیں، پاکستان کو رواں مالی سال مجموعی طورپر 26 ارب 20کروڑ ڈالر قرضہ واپس ادا کرنا ہے جس میں سے 12 ارب 30کروڑ ڈالر رول اوور ہوجائیں گے جب کہ 4 ارب ڈالر کمرشل قرضہ ہے جوادائیگی کے بعد واپس ری فنانس ہو جائے گا۔
جمیل احمد نے بتایا کہ اس طرح پاکستان کو رواں برس نیٹ 10ارب ڈالر قرض کی ادائیگی کرنی ہے جس میں سے ایک ارب40کروڑ ڈالر ادا کردیے گئے اور باقی 8 ارب 60کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں۔
گورنر نے کہا کہ تیل کی درآمدات اڑھائی ارب ڈالر ماہانہ سے کم ہو کر ایک ارب 40کروڑ ڈالر پر آگئی ہیں، رواں مالی سال ملک میں مہنگائی کی شرح 11.5فیصد سے 13.5فیصد کے درمیان رہے گی جب کہ آئندہ مالی سال مہنگائی کی شرح کو کم کرکے 5 سے7 فیصد تک لایاجائے گا، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کم ہو کر 0.2 فیصد پر آگیا جو رواں برس صفر فیصد سے ایک فیصد کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام معاشی اشاریے بہتری کی جانب جارہے ہیں، برآمدات اور ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے۔

Recent Posts

کترینہ کیف کی دیوالی کی ساڑھی کی قیمت سن کر آپ کے ہوش اڑجائیں گے

اداکارہ نے مشہور بھارتی ڈیزائنر کا ڈیزائن کردہ دلفریب لباس پہنا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)یکم نومبر…

43 mins ago

بھارت میں شخص نے شراب پی کر پولیس کو بلا لیا، ایسا مطالبہ کر دیا کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک شخص نے دیوالی کے موقع پر شراب کے نشے میں…

53 mins ago

’میرا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں‘، لندن میں قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف احتجاج میں ملوث فرد نے معافی مانگ لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…

1 hour ago

سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دیدی

سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…

1 hour ago

فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد کی فلک جاوید کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے میں درخواست

لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…

1 hour ago

عوام اب نہ نکلیں تو آئندہ نسلیں چیونٹیوں کی طرح زندگی گزاریں گے،عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…

2 hours ago