ہر ایوارڈ شو کے بعد ہم خواتین فنکاروں پر تنقید کی جاتی ہے: منشا پاشا

(قدرت روزنامہ)پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ منشا پاشا نے خواتین فنکاروں کے ملبوسات پر تنقید کرنے والے سوشل میڈیا صارفین کو آڑے ہاتھوں لے لیا . منشا پاشا نے لکس اسٹائل ایوارڈز 2021 کی تقریب کے بعد سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے خصوصی پیغام جاری کیا ہے .

اداکارہ نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ ’ہر ایوارڈ شو کا اختتام تمام خواتین مشہور شخصیات کی تصاویر کے نیچے منفی اور تنقید بھرے تبصرے کرنے کے ساتھ ہوتا ہے . ‘ اُنہوں نے کہا کہ ’معروف خواتین شخصیات کے کردار پر سوال اُٹھائے جاتے ہیں، اُن کے ملبوسات کی وجہ سے اُنہیں تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے . ‘ منشا پاشا نے مزید کہا کہ ’کسی شخص کے ملبوسات کی بناء پر اُن کی شخصیت کا اندازہ لگانا درست نہیں . ‘ اداکارہ نے اپنے اگلے ٹوئٹ میں کہا کہ ’اگر آپ کو لگتا ہے کہ دوسروں کو برا بھلا کہنے سے آپ ایک اچھےشخص بن جائیں گے تو براہِ کرم دوبارہ چیک کریں . ‘ جیو لکس اسٹائل ایوارڈز 2021 کی ٹاپ پرفارمنس واضح رہے کہ حال ہی میں کراچی میں لکس اسٹائل ایوارڈز 2021 کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جہاں شوبز ستاروں نے اپنے اسٹائلش ملبوسات سے تقریب کو چار چاند لگائے . خواتین اداکاراؤں کے ملبوسات کی جہاں تعریف کی گئی تو وہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اُنہیں خوب تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے . . .

متعلقہ خبریں