ہر ایوارڈ شو کے بعد ہم خواتین فنکاروں پر تنقید کی جاتی ہے: منشا پاشا

(قدرت روزنامہ)پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ منشا پاشا نے خواتین فنکاروں کے ملبوسات پر تنقید کرنے والے سوشل میڈیا صارفین کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

منشا پاشا نے لکس اسٹائل ایوارڈز 2021 کی تقریب کے بعد سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

اداکارہ نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ ’ہر ایوارڈ شو کا اختتام تمام خواتین مشہور شخصیات کی تصاویر کے نیچے منفی اور تنقید بھرے تبصرے کرنے کے ساتھ ہوتا ہے۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’معروف خواتین شخصیات کے کردار پر سوال اُٹھائے جاتے ہیں، اُن کے ملبوسات کی وجہ سے اُنہیں تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔‘

منشا پاشا نے مزید کہا کہ ’کسی شخص کے ملبوسات کی بناء پر اُن کی شخصیت کا اندازہ لگانا درست نہیں۔‘

اداکارہ نے اپنے اگلے ٹوئٹ میں کہا کہ ’اگر آپ کو لگتا ہے کہ دوسروں کو برا بھلا کہنے سے آپ ایک اچھےشخص بن جائیں گے تو براہِ کرم دوبارہ چیک کریں۔‘

جیو لکس اسٹائل ایوارڈز 2021 کی ٹاپ پرفارمنس

واضح رہے کہ حال ہی میں کراچی میں لکس اسٹائل ایوارڈز 2021 کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جہاں شوبز ستاروں نے اپنے اسٹائلش ملبوسات سے تقریب کو چار چاند لگائے۔

خواتین اداکاراؤں کے ملبوسات کی جہاں تعریف کی گئی تو وہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اُنہیں خوب تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے۔

Recent Posts

’مجھے خوشی ہے کہ میں نے فلم انڈسٹری سے زیادہ کپل شرما شو کو وقت دیا‘، ارچنا سنگھ نے ایسا کیوں کہا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ارچنا پورن سنگھ دی گریٹ انڈین کپل شو کا لازمی حصہ ہیں۔…

4 mins ago

بلوچستان کے ضلع آواران میں 12 سال سے بند اسکول کھل گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع آواران میں قائم اسکول کی 12 برس بندش کا…

31 mins ago

’امید ہار چکا تھا‘، فلمی کیریئر سے قبل پیش آنے والی مشکلات سے امیتابھ بچن نے پردہ اٹھادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کون بنے گا کروڑ پتی کی تازہ ترین قسط میں بالی ووڈ…

44 mins ago

کراچی پولیس کا ایک اور ٹک ٹاکر اہلکار منظر عام پر، ویڈیو وائرل

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی پولیس حکام کی ہدایت کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک اور ٹک…

59 mins ago

اداکارہ نازش جہانگیر مشکل میں پھنس گئیں، سیشن عدالت لاہور نے عبوری ضمانت خارج کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اداکارہ نازش جہانگیر بڑی مشکل میں پھنس چکی ہیں، ان کے اوپر…

1 hour ago

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے خلاف 50 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ کس نے اور کیوں دائر کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے بھائی رکن قومی اسمبلی فیصل امین…

1 hour ago