جڑواں شہروں میں شدید بارش؛ نالا لئی کے پاس آبادیاں خالی کرنے کا حکم، فوج طلب


راولپنڈی، اسلام آباد(قدرت روزنامہ) جڑواں شہروں میں طوفانی بارش کے نتیجے میں نالہ لئی میں طغیانی آ گئی، جس کے بعد حکام نے اطراف کی آبادیاں خالی کرنے کا حکم دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کٹاریاں کے مقام پر نالہ لئی میں پانی کی سطح 22 فٹ سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ گوالمنڈی کے مقام پر نالہ لئی میں پانی کی سطح بھی خطرناک حد کو چھو رہی ہے۔ فلڈ کنٹرول روم کی جانب سے الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ فلڈ کنٹرول روم کے مطابق 20 فٹ پر کٹاریاں سے انخلا کا آغاز کردیا جائے گا۔
دوسری جانب راولپنڈی میں بارش سے متعدد نشیبی علاقے زیر آب آ گئے، جس کے بعد انتظامیہ نے فوجی دستے، ریسکیو 1122 اور دیگر اداروں کو طلب کرلیا ہے جب کہ گوالمنڈی پل کے قریب فلڈ سائرن بجا دیے گئے ہیں اور قریبی آبادیوں کو بھی ہائی الرٹ کردیا گیا گیا ہے۔
بعد ازاں مسلسل بارش کے نتیجے میں راولپنڈی کٹاریاں کے مقام پر نالہ لئی میں پانی کی سطح 21 فٹ سے تجاوز کر نے پر فلڈ کنٹرول روم نے آبادیوں کے انخلا الرٹ جاری کردیا۔ انتظامیہ نے نالہ لئی کے کناروں پر بسنے والوں کو آبادیاں خالی کرنے کا حکم دے دیا۔ نالہ لئی کی قریبی آبادیوں میں بسنے والوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جائے گا۔
انتظامیہ کی جانب سے راولپنڈی میں 5 مختلف تعلیمی اداروں میں فلڈ ریلیف کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق جڑواں شہروں میں بارش مسلسل جاری ہے جس کی وجہ سے نالہ لئی میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہورہی ہے۔ کٹاریاں کے مقام پر نالہ لئی میں پانی کی سطح 22 فٹ ہوگئی اسی طرح گوالمنڈی میں بھی پانی کی سطح 19 فٹ کو چھو گئی۔
اعداد و شمار کے مطابق جڑواں شہروں میں بارش سے نالہ لئی میں خطرناک طغیانی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سیدپور گاؤں میں 38 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جب کہ گولڑہ میں 82 ملی میٹر بارش ہوئی۔ اسی طرح بوکھڑا میں 71 ملی میٹر، پی ایم ڈی میں 88 ملی میٹر، شمس آباد میں 66، کچہری میں 34 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔
دوسری جانب راولپنڈی کینٹ کے متعدد علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے، جن میں رینج روڈ ، شالے ویلی ، جان کالونی ، چک جلال دین و دیگر علاقے شامل ہیں۔ کینٹ اور چکلالہ کینٹ کے علاقے بارش کے پانی سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، جہاں بارشی پانی نالوں کی بروقت صفائی نہ ہونے کی وجہ سے گھروں میں داخل ہوگیا۔

Recent Posts

پاکستان قونصلیٹ میں دبئی حکام کی ملاقات،تجارت کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال

دبئی (قدرت روزنامہ ) عجمان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ڈائریکٹر جنرل سالم السویدی…

3 mins ago

بھارت: تقریب میں مدعو نہ کرنے پر جھگڑا، خاتون رہنما پر تشدد، چپل کا ہار پہنا کر پریڈ کروائی گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت میں سیاسی جماعت جنتا دل یونائیٹڈ ( جے ڈی ایل) کی…

6 mins ago

پاکستان 21 ویں بار انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرزکا رکن منتخب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ایک بار پھر انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی ( آئی اے ای…

13 mins ago

لوگ بینظیر انکم سپورٹ کارڈ بیچ کر سال بھر کے پیسے اکھٹے کر لیتے ہیں، قومی اسمبلی کمیٹی میں انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے ڈائریکٹر جنرل نے…

20 mins ago

بھارتی گلوکارہ کا 27 برس کی عمر میں انتقال، اہلخانہ کا زہر دینے کا الزام

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت سے تعلق رکھنے والی نوجوان گلوکارہ رخسانہ بانو 27 برس کی…

26 mins ago

ایچ آر سی پی کا مبینہ توہین مذہب پر 2 افراد کے قتل پر شدید تشویش کا اظہار

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)انسانی حقوق کمیشن نے مبینہ طورپر 2 افراد کے ماورائے عدالت قتل پر…

34 mins ago