اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وقافی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے میں بیرونی ہاتھ نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزارت داخلہ میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں خیبر پختونخوا کی مجموعی صورتحال، امن عامہ اور کرم کے افسوسناک واقعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ اور گورنر خیبرپختونخوا نے کرم کے واقعات پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے مستقبل میں ایسے واقعات کے سدباب کے لئے کثیر الجہتی مشترکہ حکمت عملی ترتیب دینے پر اتفاق کیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ امن کی کوششوں سبوتاژ کرنے میں بیرونی ہاتھ نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ خیبر پختونخوا میں امن و امان کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے۔کرم میں اراضی کے تنازع پر قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک ہے۔بعض عناصر نےدو گروپوں کے تصادم کو غلط رنگ دیاجس سے کشیدگی میں اضافہ ہوا۔ سکیورٹی فورسز نے بھی صورتحال کےتناظر میں موثر اقدامات کئے۔ پوری کوشش ہے کہ کرم سمیت خیبرپختونخوا میں امن عامہ کی صورتحال کو بہتر بنایاجائے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے انٹرنیٹ پر…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے متعدد اضلاع میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل ہوگئی۔ موبائل…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان کی اہلیہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں اسموگ کے بحران کے پیش نظر…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اربن یونٹ نے فضائی آلودگی میں بنیادی کردار ادا کرنے والوں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈسکہ میں بہو کو بے دردی سے قتل کرنے والی ساس اور…