یہ ناقابل قبول ہے کہ ملزم کہے میں تفتیش میں تعاون نہیں کرونگا،جسٹس گل حسن کے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواست پر ریمارکس

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اوران کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری خلاف قانون قرار دینے کی درخواست پر جسٹس گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ نیب کے جواب کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا جو مرضی ہو جائے شامل تفتیش نہیں ہوں گا، یہ ناقابل قبول ہے کہ ملزم کہے میں تفتیش میں تعاون نہیں کرونگا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اوران کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری خلاف قانون قرار دینے کی درخواست پرسماعت ہوئی،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر پر مشتمل ڈویژن بنچ سماعت کررہا ہے،جسٹس گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ نیب کے جواب کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا جو مرضی ہو جائے شامل تفتیش نہیں ہوں گا، یہ ناقابل قبول ہے کہ ملزم کہے میں تفتیش میں تعاون نہیں کرونگا۔

وکیل سلمان صفدر نےکہاکہ جسمانی ریمانڈ کا معاملہ تو بعد میں آئے گا پہلے نیب کا کنڈکٹ دیکھ لیں،جسٹس گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ آپ کی اسی نوعیت کی ایک درخواست پہلے ہی زیرسماعت ہے،وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ اس درخواست پر سماعت کی تاریخ اکتوبر میں مقرر کی گئی ہے،جسٹس گل حسن نے کہاکہ کیا سماعت کی آئندہ تاریخ اوپن کورٹ میں دی گئی تھی؟سلمان صفدر نے کہاکہ نہیں ، ہماری درخواست پر جلد سماعت کی متفرق درخواست منظور کی گئی تھی،بانی پی ٹی آئی کیخلاف یہ ایک ہی وقوعہ کا چوتھا مقدمہ ہے۔

Recent Posts

مولانا فضل الرحمان بلامقابلہ5سال کیلئے جےیوآئی کے امیر منتخب

پشاور(قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی)کے انٹراپارٹی انتخابات مکمل ہو گئے۔ نجی ٹی وی…

3 mins ago

کھچڑی میں چھپکلی گر کر پکنے سے 81 افراد ہسپتال پہنچ گئے

پٹنہ(قدرت روزنامہ )بھارتی ریاست بہار کے دو اضلاع بیتیا اور نوادہ میں زہریلا کھانا کھانے…

6 mins ago

عمران خان کے خلاف 28 ستمبر احتجاج پر 2 نئے مقدمات درج

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 28 ستمبر احتجاج پر…

25 mins ago

راولپنڈی احتجاج، پنجاب پولیس کی فائرنگ سے متعدد کارکنان زخمی ہوئے ہیں، بیرسٹر سیف

پشاور(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے دعویٰ کیا ہے کہ راولپنڈی…

47 mins ago

لاہور میں پولیس مقابلے میں 72 مقدمات میں ملوث ملزم جیلا ہلاک

لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب میں دہشت کی علامت سمجھا جانے والا انتہائی خطرناک شوٹر و ڈاکو اسد…

1 hour ago

سانحہ پنجگور: مزدوروں کی لاشیں ہیلی کاپٹر میں ملتان روانہ

کوئٹہ (قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ہدایت پر سانحہ پنجگور کے مزدوروں کی…

1 hour ago