خوردنی تیل کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر نمایاں کمی ریکارڈ


مالی سال 2024 میں سویابین آئل کی درآمدات پر112.33 ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں خوردنی تیل کی درآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پرنمایاں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک اورپاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2024 میں سویابین آئل کی درآمدات پر112.33 ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہوا جو مالی سال 2023 کے مقابلہ میں 171 فیصد کم ہے۔
مالی سال 2023 میں سویا بین آئل کی درآمدات پر304.42 ملین ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہواتھا، جون میں سویا بین آئل کی درآمدات کاحجم 1.879 ملین ڈالرریکارڈ کیا گیا جومئی میں 9.920 ملین ڈالراورگزشتہ سال جون میں 25.64 ملین ڈالرتھا۔
اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2024 میں پام آئل کی درآمدات پر2.680 ارب ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہوا جومالی سال 2023 کے مقابلہ میں 25.44 فیصدکم ہے، مالی سال 2023 میں پام آئل کی درآمدات پر3.362 ارب ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا تھا، جون میں پام آئل کی درآمدات کا حجم 191.86 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جومئی میں 218.41 ملین ڈالر اور گزشتہ سال جون میں 190.11 ملین ڈالر تھا۔

Recent Posts

باس کا فرمائشی پروگرام: انڈے اور کافی نہ لانے پر خاتون ملازمت سے فارغ

بیجنگ (قدرت روزنامہ )نئی ملازمت شروع کرنے والی خاتون ملازمہ کو باس کی فرمائش پوری…

1 min ago

لاہور میں جعلی خاتون اے ایس پی گرفتار

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور میں جعلی خاتون اے ایس پی کو گرفتارکر لیاگیا۔ نجی ٹی وی چینل…

3 mins ago

“شادی کیلئے امریکی یا برطانوی کی تلاش ہے پاکستانی لڑکے پسند نہیں”

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی انڈسٹری کی معروف ماڈل اقرا وسیم کا کہنا ہے کہ انہیں…

5 mins ago

بلوچستان حکومت نے موسیٰ خیل سے مزدوروں کے اغوا کی اطلاعات غیرمصدقہ قرار دے دیں

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان حکومت نے موسیٰ خیل سے مزدوروں کے اغوا کی اطلاعات غیرمصدقہ…

6 mins ago

کوٹہ سسٹم پر حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم ناراض ہوگئی

کراچی(قدرت روزنامہ)حکومت کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) ناراض ہوگئی، حکومتی رویے…

10 mins ago

مولانا فضل الرحمان بلامقابلہ5سال کیلئے جےیوآئی کے امیر منتخب

پشاور(قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی)کے انٹراپارٹی انتخابات مکمل ہو گئے۔ نجی ٹی وی…

14 mins ago