بلوچستان میں کوئی نوگو ایریا نہیں،گوادر دھرنے سے مذاکرات جاری ، کبھی پیچھے نہیں ہٹے، سرفراز بگٹی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نےکمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس کے اجرا کے افتتاحی تقریب کے بعد وزیر اعلی بلوچستان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مجھے یاد پڑتا ہے کہ 2017 میں اس کی داغ بیل ڈالی، بہت عرصےتک اسلحہ لائسنس التوا کا شکار رہا، ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے کرپشن کی شکایات مل رہی تھی۔سرفراز بگٹی کا اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لوکل اور ڈومیسائل سسٹم کو بھی ڈیجیٹلائزڈ کرنے جارہے ہیں، اسلحہ لائسنس کے تحت 05 سالوں میں مختلف کیٹگریز کے لائسنس جاری کیےجائیں گے۔وزیر اعلیٰ بلوچستان کا مزید کہنا تھا کہ چمن کے شہریوں کو بلوچستان حکومت کے اخراجات پر پاسپورٹ اجرا کیا جا رہا ہے۔جبکہ سرفراز بگٹی نے بلوچستان میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے احتجاج سے متعلق کہا کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ساتھ مذاکرات پہلے روز سے جاری ہیں، ڈاکٹر ماہ رنگ سے مذاکرات چل رہے ہیں اور ہم کبھی پیچھے نہیں ہٹے، گوادر کی صورتحال اور مذکرات میں ناکامی سے متعلق میڈیا کو جلد آگاہ کروں گا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ یہ اقدامات عوام کے تحفظ کےلیے کیے جاتے ہیں، گوادر اور ڈیرہ بگٹی سمیت بلوچستان میں کوئی بھی نوگو ایریا نہیں ہے۔جبکہ موجودہ مون سون اور بارشوں کی صورتحال پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے بتایا کہ حالیہ سیلاب سے 4 اضلاع متاثر ہوئے جہاں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

Recent Posts

وی پی این کے استعمال پر اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر مولانا طارق جمیل کا ردعمل بھی آ گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…

2 mins ago

ہنزہ : بس کھائی میں جاگری، ایک مسافر جاں بحق، 15زخمی

ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…

27 mins ago

پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا، امن کیلئے سب جماعتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا، حافظ نعیم

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…

54 mins ago

ملکی غذائی اجناس کی برآمدات میں مسلسل چوتھے ماہ اضافہ ریکارڈ

کراچی(قدرت روزنامہ)ملکی غذائی اجناس کی برآمدات میں مسلسل چوتھے ماہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ نجی…

59 mins ago

نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل طلب، اہم فیصلوں کی منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس…

1 hour ago

بلوچستان ہائیکورٹ بار کے انتخابات مکمل،میرعطااللہ لانگو صدر منتخب

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہو گئے۔ نجی ٹی وی…

1 hour ago