بلوچ یکجہتی کمیٹی اور حکومت کے درمیان معاملات طے، گوادر دھرنا ختم کردیا گیا


گوادر(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی اور حکومت کے درمیان معاملات طے پا گئے۔ گوادر میں راجی مچی دھرنا ختم، کل بلوچ یکجہتی کمیٹی کا قافلہ تربت روانہ ہوگا۔ تربت میں اجتماع کا انعقاد کیا جائے گا، کل صبح دس بجے پدی زِر میرین ڈرائیو پر سوگندی دیوان کے بعد قافلے کی صورت میں تربت جائیں گے۔ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کا اعلان۔ مذاکرات میں سینئر وزیر پلاننگ اینڈ ڈولپمنٹ میر ظہور احمد بلیدی نے اہم کردار ادا کیا۔ گوادر میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیراہتمام 28 جولائی میں راجی مچی اجتماع کے بعد 11 روز سے جاری دھرنا بلوچ یکجہتی کمیٹی اور حکومت کے درمیان معاملات طے پاگئے، صوبائی سینئر وزیر پلاننگ اینڈ ڈولپمنٹ کی سربراہی میں مذاکرات کیے گئے، مذاکرات میں کمشنر مکران داﺅد خان خلجی، ڈپٹی کمشنر گوادر حمودالرحمن رانجھا، ایس ایس پی گوادر نجیب اللہ پندرانی اور دیگر نے حصہ لیا جبکہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ، سمی دین بلوچ، صبغت اللہ بلوچ شامل تھے۔ نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن اور بزرگ شخصیت اشرف حسین نے ثالثی کا کردار کیا۔

Recent Posts

جعلی پارلیمنٹ سے ترمیم کرانا زیادتی ہے، مولانا فضل الرحمٰن

پشاور(قدرت روزنامہ) جمیعت علمائے اسلام کے نومنتخب امیر مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ…

2 hours ago

سوشل میڈیا اور فلموں کا اثر ‘ پاکستان میں لرزا خیز واردات 15 سالہ بچے نے 13 سالہ بچے کو کیسے قتل کیا ؟

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) کوئٹہ میں 10 روز قبل ہزارہ تاؤن کے علاقے میں 6 سالہ بچے…

2 hours ago

6 وزارتیں، ڈیڑھ لاکھ آسامیاں ختم کرنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگ زیب نے وفاقی حکومت کی 6 وزارتیں…

2 hours ago

دانیا شاہ کے ساتھ وائرل ویڈیو میں اجنبی شخص کی شناخت ہوگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کے دوسرے شوہر حکیم شہزاد نے اہلیہ کی…

2 hours ago

ہانیہ عامر کے نئے فوٹو شوٹ نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنا…

3 hours ago

حکومت کو پنڈی معاہدے کی خلاف ورزی کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا، حافظ نعیم

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ فلسطین کے دو…

3 hours ago