’’ملک میں کسی بھی وقت الیکشن ہو سکتے ہیں‘‘ حکومت نے کیا فیصلہ کر لیا ہے؟ ناقابلِ یقین دعویٰ

سیالکوٹ (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ جس طرح ہمارے ملک کے حالات ہیں کسی بھی وقت الیکشن ہو سکتے ہیں . تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ سڑک پر چلنے والے عام لوگوں سے پوچھا جائے کہ ان کے شب و روز کیسے گزر رہے ہیں .

الیکشن کمیشن نے ووٹرز لسٹوں میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کی وجہ ڈور ٹو ڈور تصدیقی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے . انہوں نے کہا کہ ملک میں کرپشن اور مہنگائی کا سیلاب آیا ہوا ہے . کرپشن کے ریٹ پہلے سے چار گنا بڑھ گئے ہیں . کرپشن مہنگائی کا صرف ایک ہی حل ہے کہ 22 کروڑ عوام کو حق دیا جائے کہ وہ حکمران خود چنیں . خواجہ آصف نے کہا کہ ووٹ کی عظمت کو بحال کیا جائے . جو لوگ سیاست کے نام پر دھبہ ہیں وہ سارے حکومت میں بیٹھے ہوئے ہیں . انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح ہمارے ملک کے حالات ہیں کسی بھی وقت الیکشن ہو سکتے ہیں . . .

متعلقہ خبریں