کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پی آئی اے نے کوئٹہ سے جدہ کی عمرہ پروازوں کے کرایوں میں 10 ہزار روپے کمی کا اعلان کردیا گورنر بلوچستان نے پی آئی اے اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کہ اس اقدام کو قابل ستائش قرار دیدیا پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنزنے کوئٹہ سے جدہ خصوصی عمرہ پروازوں کے کرایوں میں دس ہزار روپے کی کمی کردی ۔ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے پی آئی اے اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کہ اس اقدام کو قابل ستائش قراردیا اور کہا کہ کوئٹہ سے جدہ براہ راست عمرہ فلائٹ شروع کرنے کے بعد ہم خصوصی عمرہ پروازوں کے کرایوں میں ہماری درخواست پر دس ہزار کمی کرنے پر پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے تمام حکام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اس قابل ستائش اقدام نے بےشمار عمرہ زائرین کیلئے مقدس ہوائی سفر کو مزید قابل رسائی اور سستا بنا دیا ہے، جس کے نتیجے میں وہ زیادہ آسانی کے ساتھ اپنی روحانی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…
لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم…
شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف نیب نے ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت میں جمع…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کا امکان ہے۔…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی…
اس سال ان سات میدان جنگ سمجھے جانی والی ریاستوں میں کسی بھی امیدوار کیلئے…