کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں بارشوں کا نیا سلسلہ 9اگست سے صوبے میں داخل ہوگا جو 12اگست تک جاری رہے گا محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے پیشتر علاقوں میں نیااسپیل 9اگست سے داخل ہوگابارشوں کا نیا اسپیل 12اگست تک جاری رہے گا اس دوران خضدار، سوراب، قلات، مستونگ، نصیرآباد، جعفرآباد، صحبت پور،جھل مگسی،کچھی،سبی،پنجگور آواران،کوہلو،موسی خیل، بارکھان، لورالائی ، ژوب ،شیرانی،زیارت اور مکران ڈویژن بارش کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے اور عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق پکنک پوائنٹس پر پابندی اور دفعہ144نافذ ہے،صوبے میں بارشوں کا نیااسپیل سے سیلابی صورتحال پیدا کرسکتا ہے پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ خستہ حال گھروں رہائش اختیار نہ کریں محفوظ مقام کی جانب منتقل ہوجائیں ۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…
پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…