بلوچستان کے عوام تعلیم کو اپنامشن بنا کر دہشت گردی کو رد کریں،وزیرداخلہ بلوچستان

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیرداخلہ بلوچستان میرضیاء اللہ لانگو نے اپنے بيان ميں كها هے كه بلوچستان کے عوام تعلیم کو اپنامشن بنا کر دہشت گردی کو رد کریں . تعلیم ہی وہ زیور ہے جس سے اندھیروں کو مٹایا جاسکتا ہے .

بلوچستان کی عوام اپنے صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر صوبے کے خدمت میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے . ڈاکٹرز،وکلائ،اساتذہ سمیت سب کواپنے اپنے شعبے میں بہترین خدمات پیش کرکے بلوچستان کی ترقی میں ساتھ دینا ہوگا . والدین اپنے بچوں کو شعور کے ساتھ تعلیم کے زیورسے آراستہ کرنے کے لئے بھر پور کردار ادا کریں ،وزیرداخلہ بلوچستان كا كهنا تھا كه تعلیم حاصل کرنے میں ہی حاصل کامیابی ہے . نفرت و انتشار بلوچستان کو مزید اندھیروں میں دھکیل دے گا . بلوچستان کے عوام نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی وخوشحالی میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے . مستقبل میں بھی بلوچستان کے نوجوان ہی ملک وقوم باگ دوڑ سنبھالیں گے . بلوچستان اور گوادرپاکستان اٹوٹ انگ ہے جسے کوئی بھی ہم سے جدا نہیں کرسکتا . ترقی یافتہ اور خوشحال گوادر ہی بلوچستان اور پاکستان کو ترقی کی پٹری پر ڈال سکتا ہے . دشمن ملک ہندوستان کی خواہش ہے کہ گوادر کے لوگ پسماندہ رہیں اورگوادر ترقی نہ کرے . ہندوستان بلوچستان کو ترقی سے روکنے کے لئے منفی پرپگینڈے کے ذریعے ہمارے ہی لوگوں کو ہمارے خلاف اکسارہا ہے . توڑ پھوڑ،جلاو گھیرواور نفرت کسی بھی معاشرے کو تباہ کردیتی ہے،وزیرداخلہ بلوچستان نے مزيد كها كه دشمن کے بھکاوئے میں آکر چند ہمارے اپنے ہی لوگ ملک و صوبے کا نقصان پہنچناچاہتے ہیںپاکستان اور بلوچستان کے دشمن کبھی بھی اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونگے . . .

متعلقہ خبریں