ریاض(قدرت روزنامہ) سعودی عرب میں رہنے والے افراد کیلئے اہم خبر ہے کہ حکام نے اعلان کیا ہے کہ شاپنگ مالز میں اب وہی افراد داخل ہو سکیں گے جنہیں کورونا وائرس ویکسین کی دونوں خوراکیں لگ چکی ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی حکومت نے مکمل ویکسی نیشن کیلئے 10 اکتوبر کی ڈیڈ لائن دی تھی جو ختم ہو گئی ہے اور اب ایسے افراد جو ویکسین نہیں لگوائیں گے انہیں مذکورہ مقامات میں داخل ہونے نہیں دیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس سے بچاﺅ کیلئے کورونا ویکسین کی دوسری خوراک نہ لینے والے افراد کا سٹیٹس بھی ’توکلنا‘ سٹیٹس
پر اپ ڈیٹ نہیں ہو گا جس کے باعث وہ مارکیٹوں، سرکاری و نجی اداروں اور تعلیمی اداروں میں داخل نہیں ہو سکیں گے۔
عرب میڈیا کے مطابق ایسے افراد جنہوں نے کورونا وائرس ویکسین کی دونوں خوراکیں لے لی ہیں، توکلنا ایپلی کیشن پر ان کا سٹیٹس ’امیون‘ ہو گا اور کیو آر کوڈ بھی ’مکمل درج‘ ہو گاجسے سکین کر کے مزید معلومات حاصل کی جا سکیں گی۔
دوسری جانب ویکسین کی صرف ایک خوراک لگوانے والے افراد کا ’توکلنا‘ ایپلی کیشن پر سٹیٹس ’پہلی خوراک‘ درج ہو گا اور ایسے افراد جنہوں نے کورونا وائرس ویکسین کی پہلی خوراک بھی نہیں لی، ان کے توکلنا سٹیٹس پر ’غیر محفوظ‘ درج ہوگا۔
برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…
لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…
کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…
لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…