پی ٹی آئی کو لاہور میں جلسے کی اجازت کیلئے ڈپٹی کمشنر کو جگہ کا تعین کرنے کی ہدایت


پی ٹی آئی 27 اگست سے 2 ستمبر تک جلسے کیلئے درخواست دیں، ہم ایک ہفتے میں فیصلہ کر دیں گے، ڈی سی لاہور
لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو لاہور میں 14 اگست کو جلسے کی اجازت کے لیے دائر درخواست پر ڈپٹی کمشنر لاہور کو جلسے کی جگہ کا تعین کرنے کی ہدایت کردی۔لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کو لاہور میں جلسے کی اجازت نہ ملنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس علی باقر نجفی نے اکمل خان کی درخواست پر سماعت کی۔
سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ مجھے یہ ہدایات ہیں کہ 24, 25 اور 26 اگست کو چہلم ہے، چہلم کی وجہ سے سیکیورٹی کی سخت صورت حال رہے گی، اس کے بعد یہ درخواست دے دیں، ہم سیکیورٹی کی صورتحال کو دیکھ کر آرڈر کر دیں گے، پی ٹی آئی والے 27 کے بعد درخواست دے دیں، ہم ایجنسیوں کی رپورٹ کے بعد فیصلہ کر دیں گے۔
اس پر وکیل درخواست گزار نے کہا کہ یہ کہہ رہے ہیں کہ 26 کے بعد کوئی تاریخ دے دیں، ہم 27 تاریخ کے لیے بیان حلفی دے دیتے ہیں، جس پر سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ 26 اگست کے بعد درخواست دے دیں، ہم جلسہ کرنے کی جگہ بتا دیں گے۔
جسٹس علی باقر نجفی نے ریمارکس دیے کہ آپ ڈپٹی کمشنر لاہور کو کہہ سکتے ہیں کہ وہ عدالت کے سامنے پیش ہوں، جس پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کا کہنا تھا کہ جی ہو سکتا ہے، عدالت حکم کرے، ڈپٹی کمشنر کو آنا ہوگا۔
سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ یہ 26 کے بعد کسی بھی تاریخ کے لیے درخواست دے دیں، جس پر عدالت نے کہا کہ یہ بات اگر ڈپٹی کمشنر لاہور کے سامنے ہو جائے تو بہتر ہے۔
لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو طلب کرتے ہوئے سماعت 11 بجے تک ملتوی کردی۔وقفے کے بعد سماعت دوبارہ شروع ہوئی تو ڈی سی لاہور رافعہ حیدر عدالتی حکم پر لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئیں۔
عدالت نے ڈی سی لاہور کو جلسے کی جگہ کا تعین کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 16 اگست تک ملتوی کر دی۔جسٹس علی باقر نجفی نے ریمارکس دیے کہ پی ٹی آئی کو جلسہ کرنے کے لیے کون سی تاریخ دے سکتے ہیں؟ پی ٹی آئی والے 27 اگست کو جلسے کی استدعا کر رہے ہیں۔
ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے بتایا کہ پی ٹی آئی 27 اگست سے 2 ستمبر تک جلسے کے لیے درخواست دیں، ہم ایک ہفتے میں ان کی درخواست پر فیصلہ کر دیں گے۔
جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کہ پی ٹی آئی کہتی ہے انہیں مینار پاکستان میں جلسے کی اجازت دی جائے، جس پر ڈپٹی کمشنر لاہور کا کہنا تھا کہ مینار پاکستان میں جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے۔جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کہ جلسے کے لیے کوئی متبادل جگہ بتا دیں، جس پر رافعہ حیدر نے کہا کہ میں اس حوالے سے معلومات حاصل کرکے بتا دوں گی۔
یاد رہے کہ تحریک انصاف نے گزشتہ ہفتے 14 اگست کو جلسے کی اجازت نہ ملنے کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔7 اگست کو 14 اگست کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہ ملنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے 13 اگست کو جلسے کے لیے ڈپٹی کمشنر لاہور کو درخواست جمع کرادی تھی۔

Recent Posts

گورنر ویلا منڈا، بلاول اور آصف زرداری کے کہنے پر مجھے تنگ کرتا ہے، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے گورنر خیبرپختونخوا کو فارغ…

10 mins ago

کیا پی آئی اے کا طیارہ واقعی غلطی سے پشاور کے بجائے کراچی میں لینڈ ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر چند روز سے ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے…

16 mins ago

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

26 mins ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

52 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

7 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

7 hours ago