پارٹنر کی متلاشی خاتون پر ایک آدمی کا موٹاپے کا طنز لیکن اس پر خاتون نے ایسا جواب دیا کہ بیچارا اپنا سا منہ لے کر رہ گیا

نیویارک(قدرت روزنامہ) موٹاپے کی شکار ایک خاتون نے ڈیٹنگ ایپلی کیشن سنگیلٹن پر پارٹنر کی تلاش شروع کی تو ایک آدمی نے اس کے موٹاپے کا تمسخر اڑا ڈالا جس پر اس خاتون نے اسے ایسا کھرا جواب دیا کہ بیچارا اپنا سا منہ لے کر رہ گیا ہو گا . ڈیلی سٹار کے مطابق اس خاتون کا نام بیتھنے کیلڈویل ہے، جس نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو میں یہ واقعہ سنایا ہے .

بیتھنے بتاتی ہے کہ سنگیلٹن پر جسٹن نامی ایک 36سالہ آدمی نے پہلا ہی میسج کیا اور کہہ دیا کہ ”تم اپنا موٹاپا کم کیوں نہیں کرتی ہو؟ موٹاپا کم کرنا اتنا مشکل بھی نہیں ہے . “بیتھنے نے جسٹن نامی اس آدمی کو جواب میں لکھا کہ ”آپ کے تبصرے کا شکریہ جسٹن! کوئی بھی شخص کسی سے تعلق کے لیے موٹاپا کم کرنے کا مطالبہ نہیں کرتا . تمہیں معلوم ہونا چاہیے کہ موٹاپا کم کرنے سے زیادہ آسان اپنے کام سے کام رکھنا ہے . تم مجھے موٹاپا کم کرنے کا مشورہ دینے کی بجائے اپنی خودپسندی اور عورت بیزاری پر قابو پانے کی کوشش کیوں نہیں کرتے . . .

متعلقہ خبریں