پشاور ہائیکورٹ کی 9 مئی واقعات پر جوڈیشل کمیشن کیلیے ججز کی نامزدگی سے معذرت


پشاور(قدرت روزنامہ)ہائی کورٹ نے 9 مئی واقعات پر جوڈیشل کمیشن کے لیے ججز کی نامزدگی سے معذرت کرلی۔ ذرائع کے مطابق پشاور ہائی کورٹ نے فیصلے سے متعلق خیبر پختونخوا حکومت کو آگاہ کردیا ہے۔ اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ موجودہ صورت حال میں 9 مئی کے واقعات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل نہیں دیا جا سکتا۔
رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ نے اس ضمن میں صوبائی حکومت کو مراسلہ ارسال کردیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے لیے جو درخواست ارسال کی تھی موجودہ حالات میں اس پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل ممکن نہیں۔
ہائی کورٹ ذرائع کے مطابق مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ جس فورم سے یہ درخواست ارسال کی گئی ہے وہ اس کا مجاز نہیں۔ صوبائی حکومت کے رولز آف بزنس 1985 کی خلاف ورزی ہے اس لیے اس صورت میں اس درخواست پر عمل نہیں کیا جا سکتا۔

Recent Posts

سوزوکی نے آخر کار اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ کیری ڈبہ‘ بند کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور "کیری ڈبہ" سوزوکی بولان کا سفر باضابطہ طور پر ختم…

3 mins ago

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

14 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

26 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

32 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

35 mins ago

کیا کپل شرما نے نئے سیزن میں ارچنا کو نکال کر گووندا کی اہلیہ کو ہنسنے کیلئے رکھ لیا؟

ممبئی (قدرت روزنامہ)نیٹ فلکس پر دی گریٹ انڈین کپل شو سیزن 2 کے لیے مداح…

2 hours ago