جہانگیر ترین نے حکومت کو مہنگائی پر قابو پانے کا آسان حل بتا دیا

کہروڑ پکا(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا کہ حکومت مہنگائی کنٹرول نہیں کر سکی جس سے عوام کو بہت تکلیف ہے ، حکومت کو سارے کام چھوڑ کر مہنگائی کنٹرول کرنے کی کوشش کرنی چاہئے ، حکومت کو ہر اس چیز کی سپلائی بہتر کرنی چاہئے جس کی ڈیمانڈ ہے ، ایسا کرنے سے مہنگائی کنٹرول ہوگی . کہروڑ پکا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ مہنگائی سپلائی اور ڈیمانڈ سے کنٹرول ہوتی ہے، بروقت درآمد کے اہم فیصلے ہو جاتے تو چینی ، گندم سمیت دیگر مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑتا .

جہانگیر ترین نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف میری جماعت ہے ، ہم سب تحریک انصاف میں ہیں ، کوشش ہے لودھراں میں ترقیاتی کام ہوں ، فنڈز پنجاب حکومت نے دینے ہیں . . .

متعلقہ خبریں