ناراض اراکین نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروادی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں حکمراں جماعت اور اتحادیوں کے ناراض ارکان نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کرادی، تحریک عدم اعتماد پر 14 ارکان کے دستخط ہیں۔ناراض ارکان میں بیشتر کا تعلق بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) سے ہے جبکہ بی این پی عوامی اور پی ٹی آئی رکن بھی عدم اعتماد کرنے والوں میں شامل ہیں۔
تحریک عدم اعتماد اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مستعفی وزیر ظہور بلیدی کا کہنا ہےکہ 65 کے ایوان میں جام کمال کو صرف 24 ارکان کی حمایت حاصل ہے، عزت اسی میں ہے کہ وزیراعلیٰ عدم اعتماد سے پہلے مستعفی ہوجائیں۔
ظہور احمد بلیدی نے کہا کہ اسپیکر بلوچستان جلد اسمبلی اجلاس بلائیں اور تحریک عدم اعتماد پیش کریں، وزیر اعلیٰ کو پھر کہتے ہیں کہ وہ خود استعفیٰ دے دیں۔
اسد بلوچ نے کہا کہ ہم ناراض گروپ نہیں بلکہ متحدہ گروپ ہیں، سیاسی بحران سے بہت سے مسائل پیدا ہوگئے ہیں، جام کمال بازی ہار گئے ہیں۔
ایم پی اے نصیب اللّٰہ مری نے کہا کہ پی ٹی آئی بلوچستان میں پہلے دن سے اتحادی تھی، اب بھی ہے، جام کمال سے گزارش ہے کہ وہ فوری استعفیٰ دیں۔

Recent Posts

آئی ایم ایف نے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں…

4 hours ago

اسحاق ڈار کا دورہ کرغزستان کیوں منسوخ ہوا ،وجہ سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) کرغستان کی حکومت کی درخواست پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق…

4 hours ago

سولر نیٹ میٹرنگ پاور سیکٹر کے لئے ایک مسئلہ بنا ہوا ہے، وزیر توانائی اویس لغاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ سولر نیٹ…

4 hours ago

ملک کے وہ علاقے جہاں آج رات بارش کا امکان ہے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں…

5 hours ago

ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا رد عمل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم…

5 hours ago

اگلے10 دن اہم,جنوبی پنجاب میں کہاں کہاں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ )پی ڈی ایم اے پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر محکمہ صحت…

6 hours ago